कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گریجویٹ ایم ایل اے ڈاکٹر پرتاپ سنگھ پاٹل کا ’راج گرہ‘ رہائش گاہ پر شاندار استقبال!

پربھنی :6؍نومبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) گریجویٹ حلقہ انتخاب کے نومنتخب رکن اسمبلی (ایم ایل اے) محترم ڈاکٹر پرتاپ سنگھ پاٹل کا ’مپٹا‘ تنظیم کی جانب سے شاندار استقبال و اعزاز کیا گیا۔ جمعرات، 5 نومبر 2026 کو مپٹا تنظیم کے لیڈر جناب راجندر جادھو کی رہائش گاہ ’راج گرہ‘ پر یہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر موجود معززین نے ایم ایل اے ڈاکٹر پرتاپ سنگھ پاٹل کو شال، گلدستہ اور اعزازی نشان پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔ ساتھ ہی ان کے مستقبل کے کامیاب سیاسی اور سماجی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس دوران تنظیم کے عہدیداران نے مختلف تعلیمی اور اساتذہ سے وابستہ مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں منعقدہ اس پروگرام کے دوران مپٹا تنظیم کے عہدیداران نے نومنتخب ایم ایل اے کے تئیں عزت و احترام کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئندہ کے کاموں کے لیے مبارکباد پیش کی۔اس تقریب میں مپٹا تنظیم کے رہنما جناب راجندر جادھو، پروفیسر گجانن مکاسرے، شیخ منیر،فیض ملت ڈاکٹر سمیع اللہ خان، سنیل پانڈے، راجو دیشمکھ، راہل چاٹسے، ڈاکٹر ثنا قادری، نند کمار گونڈر، سنجے جادھو، کے۔ کے۔ منیرے، سندیپ کھنڈالے، پروفیسر وجے واکیکر، بالاصاحب پہلوان، باوسکر سر سمیت متعدد معزز شخصیات، عہدیداران اور کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔اس طرح کی اطلاع شعیب نعیم نے پریس نوٹ کے ذریعے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے