कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شدید گرمی میں غزہ کے لوگوں کی خیموں میں زندگی جہنم سے کم نہیں

غزہ :16؍جونـ:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے لاکھوں باشندوں کی زندگیاں جو خیموں میں مقیم ہیں سخت گرمی کے درجہ حرارت میں اضافے سے مزید مشکل ہو گئی ہیں۔ اخبار لکھتا ہے کہ غزہ میں خیموں میں رہنے والے فلسطینی جیسے جھنم میں رہ رہے ہیں۔اخبار نے وضاحت کی کہ انسانی صورت حال مزید خطرناک ہو گئی ہے۔ ان بے گھر ہونے والے باشندوں کے لیے زندگی مزید مشکل ہو گئی ہے جو کہ بہت کم بجلی، خوراک اور صاف پانی کے ساتھ زندہ رہنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔امریکی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی کے باشندے اپنے علاقے میں امداد کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے خوراک کی شدید قلت کا شکار ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دفتر اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی حقوق اوچا نے تصدیق کی ہے کہ لڑائی سے پانی اور صفائی کی سہولیات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جب کہ بہت سے لوگ "غیر معتبر ذرائع سے پانی کو نامناسب کنٹینرز میں جمع کرتے ہیں”۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان بے گھر افراد میں صابن جیسی حفظان صحت کے سامان کی کمی ہے جو کہ اسہال، جلد کی بیماریوں اور ہیپاٹائٹس کے پھیلا میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔اخبار نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس کے اس بیان کی طرف توجہ مبذول کرائی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ "غزہ کی آبادی کا ایک بڑا حصہ قحط جیسے حالات کا سامنا کر رہا ہے”۔واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کو ناکامی کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے، حالانکہ امدادی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ غزہ میں لڑائی اور اسرائیلی حکام کے ساتھ ہم آہنگی میں مشکلات نے ان کے لیے کرم ابو سالم کراسنگ تک پہنچنا مشکل بنا دیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے