कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء شاہین جونیئر کالج میں ’’میجک آف میتھس‘‘ کا انعقاد

طلبہ نے ریاضی کی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا

جلگاؤں: 23 اکتوبر (راست)طلبہ میں ریاضی کے تئیں دلچسپی پیدا کرنے، منطقی سوچ کو فروغ دینے اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مقصد سے اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام اقراء شاہین جونیئر کالج میں جماعت یازدہم کے طلبہ کے لیے ’’میجک آف میتھس‘‘ کے عنوان سے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن (PPT) پروگرام منعقد کیا گیا۔ ریاضی کی معلمہ شگفتہ خان کی رہنمائی میں منعقدہ اس پروگرام میں 11 طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی ریاضیاتی صلاحیتوں، تخلیقی فکر اور پیشکش کے ہنر کا مظاہرہ کیا۔طلبہ نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے ریاضی کے دلچسپ تصورات اور روزمرہ زندگی میں اس کی افادیت کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔ پروگرام کے منصفین مسعود سر اور مشتاقیم سر نے طلبہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے روزمرہ زندگی میں ریاضی کی اہمیت اور منطقی اندازِ فکر کی تشکیل میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔انچارج ذاکر سر کی رہنمائی اور پرنسپل ریاض سر کے تعاون سے یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس سرگرمی کا مقصد طلبہ میں ریاضی سے دلچسپی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت، خود اعتمادی اور اظہارِ خیال کے ہنر کو فروغ دینا تھا۔ادارے کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار اور سکریٹری اعجاز احمد ملک نے اس تعلیمی سرگرمی کو سراہتے ہوئے تمام شریک طلبہ، معلمہ شگفتہ خان اور تعاون کرنے والے اساتذہ کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی اختراعی سرگرمیاں طلبہ کی ذہنی و تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے