कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خانقاہ سنجریہ افتخاریہ کے زیراہتمام110 واں یادِ وصال قدوۃ السالکین

حضرت سید معین اللہ حسینیؒ وماہانہ محفل قرآن خوانی وذکراللہ کا انعقاد

حیدرآباد۔7/اکتوبر(راست)باسط افتخاری کے بموجب بتاریخ 25 ربیع الثانی 1448ھ،8اکتوبر بروز جمعرات بمقام سنجری اسٹیٹ خانقاہ سنجریہ افتخاریہ روبرو جامع مسجد حضرت وطن علیہ الرحمہ چشتی چمن حیدرآباد میں بعد نماز عصر زیرنگرانی گدی نشین پیرزادہ سید خواجہ کاشف اللہ حسینی بختیار عربی خلیفہ سوم افتخار المشائخ حضرت پیر افتخاری سید قادر محی الدین حسین سنجری علیہ الرحمہ محفل ذکراللہ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ بعداز زیر صدارت مولانا خواجہ اکبرالدین ذاکرافتخاری خلیفہ حضرت پیر چشتی سید محی ولی اللہ حسینی علیہ الرحمہ محفل قرآن خوانی محمد شریف افتخاری و جماعت کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ بعد نماز مغرب زیر نگرانی گدی نشین پیرزادہ کاشف اللہ حسینی محفل قصیدہ بردہ شریف محمد شریف افتخار برادرس منعقد کی جائے گی۔ بعداز بہ مزار اجداد بالخصوص بموقع یاد وصال قدوۃ السالکین حضرت سید محمد معین اللہ حسینی ؒ جانشین جدامجد مولائی مرشدی شیخ طریقت حضرت محمد افتخار علی شاہ وطنؒمیں پیشکشی غلاف مبارک وچادر گل عطربیزی عمل میں آئے گی۔ اس موقع پر گدی نشین پیرزادہ خواجہ کاشف اللہ حسینی پڑداداد حضرت قبلہ کو خراج عقیدت پیش کریں گے بعد ازبارگاہِ خیرالانامؐ میں نعت صلوٰۃ السلام پیش کرنے کے بعد بہ مزار اجداد احاطہ آرام گاہ وطنؒ میں فاتحہ خوانی عمل میں آئے گی۔ بعد نماز عشاء حسب روایات قدیم خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ میں زیر قیادت گدی نشین پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی و مولانا اکبرالدین ذاکر افتخاری،معروف قوال محمد خان بندہ نوازی اور ان کے ہمنوا محفل سماع پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ بعد از محفل سماع گدی نشین پیرزادہ خواجہ کاشف اللہ حسینی صاحب کی دعا ہوگی۔ تمام محبان اولیاء اللہ وابستگان سلسلہ افتخاریہ کے مریدین باپندی وقت حاضر رہیں اور ثوابِ دارین حاصل کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے