कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رحمت نگر کی نالیوں میں کچرا یا کچرے میں نالیاں؟

میونسپل انتظامیہ کی صفائی مہم پر سوالیہ نشان، ساکنان بنیادی سہولت سے محروم

ناندیڑ: 3؍اکتوبر ( نمائندہ اعتبار) شہر کے زون نمبر 11 میں واقع رحمت نگر علاقے میں نالیوں کی ابتر صورتحال علاقہ میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر نالیوں میں کچرا، پلاسٹک اور دیگر فضلہ جمع ہونے کے باعث گندا پانی سڑک پر بہہ رہا ہے۔ صورتحال کو دیکھ کر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ رحمت نگر کی نالیوں میں کچرا ہے یا کچرے میں نالیاں ہیں؟میونسپل انتظامیہ کی جانب سے شہر کو صاف رکھنے کے لیے مختلف اوقات میں اقدامات اور مہمات چلانے کے دعوے سامنے آتے ہیں، لیکن رحمت نگر کی زمینی صورتحال ان دعووں کی مؤثریت پر سوال اٹھا رہی ہے۔ صرف کاغذی کارروائی، وقتی صفائی یا تصویری مہم سے شہر صاف نہیں ہوتا، اس کے لیے مسلسل نگرانی، باقاعدہ نالی صفائی اور کچرے کی مناسب نکاسی ضروری ہے۔نالیوں میں گندگی جمع ہونے سے بدبو، مچھروں اور دیگر کیڑے مکوڑوں کی افزائش کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں اور صحت سے متعلق مسائل پیدا ہوتے ہیں۔علاقہ کے ساکنان کا کہنا ہے کہ نالیوں کی باقاعدہ صفائی اور کچرے کی بروقت نکاسی نہ ہونے کی وجہہ سے ہمارے علاقہ کی نالیاں بہت دنوں سے بند ہوگئی ہیں اور نالیوں میں موجود گندا پانی سڑکوں پر بہتا رہتا ہے جس سے مرد و خواتین، بچے اور بڑوں کو دُشواریوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور یہ صورتحال اُس وقت ناگفتہ بہ ہوجاتی ہے جس دن نلوں کوپانی آتا ہے۔ ساکنان نے میونسپل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ رحمت نگر کی نالیوں کا معائنہ کرکے فوری صفائی کرائی جائے اور کچرا دوبارہ نالیوں میں نہ پہنچے، اس کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں۔میونسپل انتظامیہ کو رحمت نگر کی نالیوں کی فوری صفائی کرانے کے ساتھ یہ بھی یقینی بنانا چاہیے کہ صفائی کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری رہے۔ متعلقہ افسران کی جانب سے باقاعدہ نگرانی اور غفلت کی صورت میں جواب دہی کا نظام قائم کیا جائے، تاکہ ساکنان کو بنیادی سہولیات کے لیے بار بار آواز نہ اٹھانا پڑے۔کیونکہ یہ میونسپل انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ اگر علاقہ کی نالیاں کچرے سے بھری نظر آئیں تو یہ محض صفائی کا معمولی مسئلہ نہیں بلکہ میونسپل انتظامیہ کی نگرانی اور منصوبہ بندی پر سنجیدہ سوال ہے کہ صفائی کے نام پر مختص وسائل اور عملہ آخر کہاں استعمال ہو رہا ہے؟ساکنان کا مطالبہ ہے کہ نالیوں کی فوری طور پر صفائی کی جائے، تاکہ رحمت نگر ’رحمت‘ کے بجائے ’زحمت نگر‘ نہ بن جائے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے