कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مسابقۂ حمد و نعت میں اول پوزیشن، مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امّ مکتومؓ کا نام روشن

اردھاپور: 30؍ستمبر ( راست) مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امّ مکتومؓ، اردھاپور کے ہونہار طالب علم شیخ ابوزر شیخ بشیر نے ضلع ناندیڑ سطح کے مسابقۂ حمد و نعت میں اول پوزیشن حاصل کرکے مدرسہ، اساتذۂ کرام اور اپنے والدین کا نام روشن کیا۔اس شاندار کامیابی پر اراکین بزمِ حسان ناندیڑ نے 28 ستمبر 2026 کو اصلاحی مجلس میں طالب علم شیخ ابوزر شیخ بشیر کو شیخِ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ صاحب رحمانی دامت برکاتہم کے دستِ مبارک سے انعام اول سے نوازا۔طالب علم کی اس نمایاں کامیابی پر مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امّ مکتومؓ کی انتظامیہ، اساتذۂ کرام، معاونین و محبینِ مدرسہ نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے طالب علم اور اس کے والدین کو ڈھیروں مبارکباد، نیک تمنائیں اور دعائیں پیش کیں۔یہ کامیابی طالب علم کی محنت، اساتذۂ کرام کی مخلصانہ تربیت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔ مدرسہ انتظامیہ نے امید ظاہر کی کہ یہ کامیابی دیگر طلبہ کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی۔اللہ تعالیٰ اس ہونہار طالب علم کو مزید کامیابیوں سے نوازے، علم و عمل میں ترقی عطا فرمائے اور اسے دین و ملت کی خدمت کے لیے قبول فرمائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے