कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پُوسد میں مجلسِ تحفظ ختمِ نبوت آل برار کے زیرِ اہتمام سیرت النبیﷺ و راشٹریہ ایکتا سمیلن کے عظیم الشان جلسۂ عام کا انعقاد

پُوسد :2؍ستمبر(اکرم چوہان):- پُوسد ضلع یوت محل (مہاراشٹرا) میں مجلسِ تحفظ ختمِ نبوت آل برار کے زیرِ اہتمام سیرت النبی ﷺو راشٹریہ ایکتا سمیلن کے عظیم الشان جلسۂ عام کا انعقاد 4 ستمبر 2026 کو حضرت عمر ؓچوک، رحمت نگر پُوسد میں بعد نمازِ مغرب کیا جا رہا ہے،معروف مذہبی اسکالر حضرت مولانا عبداللہ قمر سالم قاسمی چترویدی (ماہرِ وید، گیتا، رامائن) اس جلسہ سے خصوصی خطاب کریں گے، یہ جلسہ حضرت مولانا سید محمود علی صاحب کی زیرِ سرپرستی و مفتی محمد فیروز صاحب کی زیرِ نگرانی میں منعقد ہوگا۔اس جلسہ کی صدارت سید یونس صاحب بخاری اشاعتی کریں گے۔مہمانِ خصوصی مفتی اظفر مجتبیٰ خان صاحب، مفتی انعام اللہ خان صاحب، مفتی شفیق خان صاحب، حافظ منصور اللہ خان صاحب، مبشر خان صاحب حاضر ہوں گے۔جمیع علماء، ائمہ، حفاظ، ڈاکٹرس، وکلاء، نوجوان و جملہ محافظین ختمِ نبوت شہر پُوسد کی جانب سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے،مزید تفصیلات کے لیے مفتی فضلِ متین صاحب سے 7350747743 رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے