कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محمد عبدالباسط، صدر مدرس مؤید المسلمین ہائی اسکول، پربھنی ریاستی سطح کے ’’اسٹیٹ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ 2026ء‘‘ سے سرفراز

پربھنی :16؍نومبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) شعبۂ تعلیم میں نمایاں خدمات، تعلیمی میدان میں گراں قدر کارکردگی، محنت، لگن اور طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کے لیے مخلصانہ جدوجہد کے اعتراف میں مؤید المسلمین ہائی اسکول، پربھنی کے صدر مدرس جناب محمد عبدالباسط صاحب کو مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے باوقار ریاستی سطح کے ’’اسٹیٹ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ 2026ء‘‘ سے سرفراز کیا گیا۔اس سلسلے میں اتوار 15 نومبر 2026ء کو اورنگ آباد کے مولانا آزاد ریسرچ سینٹر، ٹی وی سینٹر روڈ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مہمانانِ خصوصی سلیم سارنگ صاحب اور دیگر مہمانان کے ہاتھوں سے محمد عبدالباسط صاحب کو یہ اعزاز پیش کیا گیا، قابلِ ذکر ہے کہ مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک کے پہلے وزیرِ تعلیم مولانا ابوالکلام آزادؒ کی یومِ پیدائش کی مناسبت سے تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کے اعتراف میں ریاستی سطح کے ’’اسٹیٹ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ 2026ء‘‘ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس باوقار اعزاز کے لیے محمد عبدالباسط صاحب کا انتخاب ان کی تعلیمی خدمات اور شعبۂ تدریس سے وابستگی کا قابلِ قدر اعتراف ہے۔ان کی اس نمایاں کامیابی پر صد ر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن محمد افضل سیٹھ پاڈیلا سیکرٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو ، ہائی اسکول چیرمین محمد موسی ناگانی اور صدر مدرس موئیدالمسلمین پرائمری اسکول محمد خالد عبدالحفیظ ، صدر مدرس حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول محمد اشتیاق اور تمام معلمیںن و معلمات دوست احباب رشتہ داروں نے مبارکباد پیش کی اور نیک تمقناؤں کا اظہار کیا اور اس آپ کو اس ایوارڈ سے نوازے جانے پر تعلیمی، سماجی اور ملی حلقوں میں خوشی و مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیاجارہا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے