कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امّ مکتومؓ اردھاپور میں مجلسِ ابتداۓ ناظرہ قرآنِ کریم کا کامیاب انعقاد

اردھاپور:یکم؍ستمبر ( راست) مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امّ مکتومؓ اردھاپور میں بروز منگل صبح 10:00 بجے مجلسِ ابتداۓ ناظرہ قرآنِ کریم کا باوقار انعقاد عمل میں آیا۔ مجلس کی صدارت حضرت مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی، بانی و مہتمم مدرسہ ہٰذا نے فرمائی۔مجلس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتیہ کلام سے ہوا۔ بعد ازاں مولانا محمد یوسف صاحب، ناظمِ تعلیمات مدرسہ ہذا نے مختصر مگر نہایت پُرمغز نصیحت فرمائی اور قرآنِ کریم کی تعلیم کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی۔بعدہ حافظ نوید عمران صاحب نائب ناظم مددرسہ ہذا نے مختصر مگر قیمتی نصیحت فرمائی،نیز اس موقع پر ناظمِ مدرسہ مولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی نے مفصل خطاب فرمایا۔ انہوں نے طلبہ و اساتذہ کی محنتوں کو سراہا اور قرآنِ کریم کا آغاز کرنے والے طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کی۔ نیز انہوں نے قرآنِ کریم کی تعلیم و اشاعت میں تعاون کرنے والے معاونینِ مدرسہ کے لیے اس مجلس کو آخرت میں اجر و نجات کا ذریعہ قرار دیا۔مجلس کے موقع پر مدرسہ ہٰذا کے 12 طلبہ کرام نے ناظرہ قرآنِ کریم کا آغاز کیا۔ طلبہ کو قرآنِ کریم کا پہلا سبق مولانا محمد یوسف صاحب، ناظمِ تعلیمات مدرسہ ہٰذا ومولانا سہیل علی صاحب مدرس مدرسہ ہذا نے پڑھایا۔مجلس میں مدرسہ کے جمیع طلبہ و اساتذہ بالخصوص مولانا سمیر علی صاحب،حافظ محمد مجاہد صاحب، حافظ محمد رضوان صاحب، حافظ محمد فیض صاحب شریک رہے۔ نیز علاقے کے ائمہ کرام، علماء کرام اور طلبہ کےسرپرست و والدین حضرات نے بھی شرکت فرمائی۔آخر میں صدرِ مجلس حضرت مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی کی دعائے خیر پر یہ بابرکت مجلس اختتام پذیر ہوئی۔اللہ تعالیٰ ان نوخیز طلبہ کو قرآنِ کریم کا سچا خادم بنائے، ان کے والدین و اساتذہ کی محنتوں کو قبول فرمائے اور مدرسہ کے تمام معاونین کو بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔مجلس کی نظامت مولانا شیخ زبیر صاحب مدرس مدسہ ہذا نے بحسن خوبی انجام دیئے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے