कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع کے لیے آج(2 ستمبر کو) ’یلو الرٹ‘

ناندیڑ :یکم؍ ستمبر(نامہ نگار) علاقائی محکمہ موسمیات مرکز، ممبئی کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق ناندیڑ ضلع کے لیے کل 2 ستمبر 2026ء کو ایک دن کے لیے ’یلو الرٹ‘ جاری کیا گیا ہے۔2 ستمبر کو ضلع میں بعض مقامات پر 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے ساتھ آسمانی بجلی کی گھن گرج کے ساتھ ہلکی تا متوسط بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس قدرتی آفت کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں اور شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔
آسمانی بجلی چمکنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر:
آسمانی بجلی کی گھن گرج کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہونے پر شہری حتی الامکان گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ اگر کھلی جگہ پر موجود ہوں اور آس پاس کوئی محفوظ عمارت دستیاب نہ ہو تو محفوظ مقام پر پناہ لیں۔ درختوں کے نیچے یا کسی خطرناک مقام پر نہ رکیں۔ گھر کی بالکونی، چھت یا گھر کے باہر چبوترے پر کھڑے ہونے سے گریز کریں۔ گھر میں موجود ہوں اور برقی آلات چل رہے ہوں تو انہیں فوری طور پر بند کردیں۔ تاروں کی باڑ، بجلی کے کھمبوں اور دیگر لوہے کی اشیا سے دور رہیں۔ اگر پانی میں کھڑے ہوں تو فوری طور پر پانی سے باہر نکل جائیں۔آسمانی بجلی چمکنے کے دوران گھر کے لینڈ لائن ٹیلی فون کا استعمال نہ کریں۔ شاور کے نیچے نہائیں اور نہ ہی گھر کے نل، پانی کی پائپ لائن یا دیگر برقی آلات کو چھونے سے گریز کریں۔ آسمانی بجلی کی گھن گرج کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلنے کے دوران لوہے یا دھات کے ڈھانچے سے بنے خیمے یا شیڈ میں پناہ نہ لیں۔ اونچے درخت کے نیچے یا دھات کے اونچے ٹاور کے قریب کھڑے نہ ہوں۔ گھر میں موجود ہوں تو کھلے دروازے یا کھڑکی سے آسمانی بجلی گرتے ہوئے دیکھنے سے گریز کریں۔ باہر رکنے کے بجائے گھر کے اندر محفوظ رہنا زیادہ بہتر ہے، ایسی اپیل کی گئی ہے۔شہری محکمہ موسمیات کی ہدایات پر توجہ دیں، ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں متعلقہ محکمے سے رابطہ کریں، یہ اطلاع ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر کشور کُرہے نے دی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے