कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’نفرت نہیں، محبت بانٹیں؛ دینی عصری تعلیم کو فروغ دیں‘‘ سدبھاؤنا منچ کا مضبوط سماجی پیغام

جمعیۃ علماء ضلع میرٹھ کا سدبھاؤنا منچ و ایکتا سماج پروگرام، مختلف طبقات کے ذمہ داران کی شرکت

میرٹھ: 31؍اگست(محبوب الحسن مظفرنگری) سدبھاؤنا منچ جمعیۃ علماء ضلع میرٹھ کے زیر اہتمام گزشتہ روز مدرسہ اسلامیہ عربیہ حشمت العلوم، گاؤں لوہیا، تحصیل سردھنہ، ضلع میرٹھ میں سدبھاؤنا منچ و ایکتا سماج کے عنوان سے ایک اہم سماجی و اصلاحی پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں معززین نے شرکت کی۔پروگرام کی صدارت مولانا نبیل احمد کمال پوری، صدر جمعیۃ علماء ضلع میرٹھ نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض مولانا عبدالمؤمن محمودی، جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع میرٹھ نے انجام دیے۔ بطور مہمان خصوصی مولانا موسیٰ قاسمی، کنوینر سدبھاؤنا منچ مغربی یوپی اور مولانا احسان قاسمی شریک ہوئے۔مقررین نے کہا کہ معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لیے نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔ بچوں کو تعلیم کے ساتھ اچھے اخلاق، محنت، ذمہ داری اور مثبت سوچ کی تربیت دی جائے تاکہ وہ ملک و ملت کے لیے مفید شہری بن سکیں۔پروگرام میں نشہ آور اشیاء کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں کو نشہ سے دور رہنے اور والدین و سماجی ذمہ داران کو اس کے خلاف بیداری مہم چلانے کی اپیل کی گئی۔پانی کے تحفظ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پانی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، اس لیے اس کا غیر ضروری ضیاع روکنا اور آنے والی نسلوں کے لیے پانی محفوظ رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ درخت انسانی زندگی کے لیے نہایت اہم ہیں۔ درخت ماحول کو صاف رکھنے اور انسان کو آکسیجن فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ہر شخص کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور ان کی حفاظت کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔مقررین نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال، افواہوں اور غلط بیانی سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کو نفرت اور انتشار کے بجائے تعلیم، اصلاح، مثبت پیغام اور سماجی اتحاد کے فروغ کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔پروگرام میں انسانیت، بھائی چارہ، باہمی احترام، پیار و محبت اور سماجی ہم آہنگی پر بھی خصوصی روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے کہا کہ ملک کی مضبوطی اور ترقی اسی وقت ممکن ہے جب معاشرے کے تمام طبقات ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے امن و اتحاد کے ساتھ آگے بڑھیں۔پروگرام میں جگبیر سنگھ، دھنپال پردھان جی، ستبیر سنگھ، مہکار سنگھ، سچین، سونویر سنگھ، جوگندر جاٹؤ، ستیپال سنگھ پردھان جی، سکھبیر پال، تارا سنگھ، پنڈت سدامہ شرما، جگدیس جاٹؤ اور پردھان عارف صاحب سمیت متعدد سماجی شخصیات نے شرکت کی۔جمعیۃ علماء ضلع میرٹھ کی جانب سے مولانا عریض الدین قاسمی، خازن؛ مولانا عابد صاحب، نائب صدر؛ قاری واصف صاحب، نائب صدر؛ حافظ گلزار صاحب، سکریٹری؛ قاری فرقان صاحب؛ مولانا انیس صاحب؛ قاری عادل صاحب جانی اور دیگر ذمہ داران موجود رہے۔اسی طرح مولانا شوقین مظاہری پٹھلوکر، کنوینر سدبھاؤنا منچ جمعیۃ علماء ضلع میرٹھ، جبکہ تحصیل سردھنہ سے مفتی عبدالصمد صاحب، مولانا عاقل صاحب، مولانا تصور صاحب، مفتی فرحت قاسمی صاحب، مولانا منور صاحب، قاری عبیدالرحمن کیلی اور جمعیۃ علماء تحصیل سردھنہ کے جملہ اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر حافظ سید اکرار صاحب، مولانا گلزار صاحب اور مدرسہ اسلامیہ عربیہ حشمت العلوم لوہیا کی انتظامیہ و کمیٹی کے اراکین بھی موجود رہے۔آخر میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تعلیم و تربیت، نشہ سے پاک معاشرہ، پانی کا تحفظ، شجرکاری، سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور باہمی بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے لیے سدبھاؤنا منچ کی جانب سے آئندہ بھی بیداری پروگرام منعقد کیے جاتے رہیں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے