कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گٹکھا و پان مسالہ کے خلاف اردھا پور پولیس کی کارروائی، 8.17 لاکھ کا مال ضبط

اردھاپور:یکم؍ستمبر ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع میں غیر قانونی گٹکھا، پان مسالہ اور خوشبودار تمباکو مصنوعات کی نقل و حمل اور فروخت کرنے والوں کے خلاف ناندیڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلاب روہن کے حکم پر خصوصی مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں اردھا پور پولیس اسٹیشن کی پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک چار پہیہ گاڑی سے بڑی مقدار میں گٹکھا اور پان مسالہ ضبط کیا ہے۔31 اگست 2026ء کو اردھا پور پولیس اسٹیشن کے انچارج آفیسر مہادیو مانجرمکر کو موصولہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم اردھا پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں گشت کر رہی تھی۔ اسی دوران پارڈی موضع کے فلائی اوور کے قریب ٹول ناکے سے کچھ پہلے ایک مشتبہ ماروتی سوزوکی ارٹیگا گاڑی آتی ہوئی دکھائی دی۔ پولیس ٹیم نے پنچوں کو ساتھ لے کر مذکورہ گاڑی کی تلاشی لی۔ اس دوران ارٹیگا گاڑی نمبر MH-14-EC-4677 پائی گئی۔ گاڑی کے ڈرائیور سے پوچھ گچھ کرنے پر اس نے اپنا نام سید مختار سید رسول، عمر 34 سال، پیشہ ڈرائیور، ساکن پورنا، کانڈکھیڑ، ضلع پربھنی بتایا۔پنچوں کی موجودگی میں گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں مہاراشٹر حکومت کے محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگس انتظامیہ، مہاراشٹر ریاست کے فوڈ سیفٹی کمشنر کی جانب سے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کے تحت عوام کی صحت کے مفاد میں ممنوع قرار دی گئی اشیاء برآمد ہوئیں۔ ان میں 1) زعفرانی وِمل پان مسالہ (کنگ پیک) کے کل 440 پیکٹ، 2) زعفرانی وِمل پان مسالہ (کنگ پیک – 6 پاؤچ) کے کل 440 پیکٹ، 3) زعفرانی وِمل پان مسالہ (بگ پیک) کے کل 330 پیکٹ اور 4) پریمیم V-1 زردہ کے کل 1100 پیکٹ شامل ہیں۔ گٹکھا، پان مسالہ اور تمباکو مصنوعات کی مجموعی قیمت 3,17,240 روپئے جبکہ ماروتی سوزوکی ارٹیگا گاڑی نمبر MH-14-EC-4677 کی اندازاً قیمت 5,00,000 روپئے ہے۔ اس طرح کل 8,17,240 روپئے مالیت کا مال ضبط کیا گیا ہے۔اس معاملے میں مذکورہ ملزم کے خلاف اردھا پور پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 478/2026 کے تحت بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 123 اور فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مذکورہ ممنوعہ اشیاء کا ذخیرہ کہاں سے لایا گیا تھا، اس کی تحقیقات جاری ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے