कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء اردو ہائی اسکول میں قومی یومِ کھیل جوش و خروش سے منایا گیا

بورنار :30؍اگست(نامہ نگار): اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام عبدالمجید سالار اقراء اردو ہائی اسکول، بورنار میں ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کی یومِ پیدائش کے موقع پر قومی یومِ کھیل نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کی صدارت عارف محمد خان نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر جین اکیڈمی جلگاؤں کے کوچ تنویر ضیاء الدین جاگیردار نے شرکت کی۔ پروگرام کی غرض و غایت عابد پنجاری نے پیش کی۔ پروگرام کا آغاز سید حنان کی تلاوت سے ہوا ۔کا باقاعدہ آغاز ہیڈ ماسٹر کی۔ اسپورٹس کمیٹی کے انچارج عابد پنجاری اور ان کے معاونین جواد انجم اور صادق احمد نے تقریب کی بہترین اور منظم منصوبہ بندی کی ہیڈ ماسٹرعارف سر کی زیرِ نگرانی کی ۔ اس موقع پر جماعت پنجم تا دہم کے طلباء کے درمیان ایک شاندار پوسٹر نمائش و مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء نے کھیلوں اور صحت کے موضوعات پر دلکش پوسٹرز پیش کیے۔ اِس مقابلے کی جج کے فرائص شیخ روشن جعفر نے انجام دیے ۔تقریب کے دوران جماعت نہم کی طالبہ ماریہ رئیس پٹیل اور جماعت دہم کی طالبہ خدیجہ صادق دیشمکھ نے میجر دھیان چند کی حیات، خدمات اور ہاکی میں ان کے لازوال کردار پر جامع روشنی ڈالی۔ پوسٹر مقابلے کے نتائج درج ذیل رہے:
اول انعام: آفرین شہناز شیخ (جماعت دہم)
دوم انعام: شفاء اسلم پٹھان(جماعت نہم)
سوم -عمیر خالق منیار (جماعت پنجم )
مہمانِ خصوصی تنویر ضیاء الدین جاگیردار نے اپنے خطاب میں طلباء کو کھیل کود، جسمانی صحت اور تندرستی کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے روزمرہ زندگی میں کھیلوں کو اپنانے کی ترغیب دی۔ صدرِ تقریب عارف محمد خان نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ کھیل اور تعلیم دونوں ہی ایک طالب علم کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ناگزیر ہیں، اس لیے طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ پروگرام کی نظامت عابد پنجاری نے کی۔ اِس پروگرام کو کامیاب بنانے میں مظہر خان، فیروز خان، امیر شیخ اور غیر تدرسی عملے میں عاقب سر مشتاق بھائی اور یوسف بھائی کا تعاون رہا ۔پروگرام کا اختتام جواد انجم کے شکریہ پر ھوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے