कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلفی کا جنون، نوجوان لڑکی ٹرین کے نیچے آکر ہلاک

میکسیکو سٹی:8؍جون: سوشل میڈیا پر گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران ایک چونکا دینے والی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک خاتون کو دکھایا گیا ہے جو ریلوے لائن پر سیلفی لیتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ میکسیکو میں اس وقت پیش آیا جب کچھ لوگ ہائیڈالگو کے علاقے کے قریب بھاپ کے انجن کی ایک پرانی ٹرین کی تصاویر لینے کے لیے جمع تھے۔تفصیل سے دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ریلوے پٹریوں کے بہت قریب پہنچی اور اس نے قریب سے آنے والی ٹرین ایمپریس کے ساتھ "سیلفی” لینے کی کوشش کی جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ نارنجی رنگ کی قمیض میں ملبوس خاتون تصویر لینے کی تیاری کر رہی ہے۔ جیسے ہی ٹرین قریب آئی خاتون نے سیلفی کی تیاری کی۔ اس دوران ٹرین کے انجن کے کونے نے اس کا سر کچل دیا۔ وہ شدید زخمی ہو کر گرگئی اور ایک گھنٹے بعد دم توڑ گئی۔ایک صدمے کا شکار بچہ جو اس کے قریب تھا بھاگ گیا۔ جب کہ ایک قریبی شخص نے لڑکی کی لاش کو پکڑا اور اسے ٹرین سے دور کھینچ کر رکھا۔میکسیکن میڈیا نے بتایا کہ لڑکی کی عمر بیس سال تھی، وہ اپنے بچوں کے ساتھ تھی۔ خیال کیا جاتا ہے وہ فوری طور پر ہی ہلاک ہوگئی تھی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے