कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بارہویں آرٹس کی طالبہ فرحانہ خان کی میزبانی میں وائس پرنسپل عمیر محمد خان کا خصوصی پوڈکاسٹ انٹرویو

کھام گاؤں، 19 اگست (راست) انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج، کھام گاؤں میں بارہویں جماعت آرٹس کی طالبہ فرحانہ خان نے ادارے کے وائس پرنسپل عمیر محمد خان صاحب کا خصوصی پوڈکاسٹ انٹرویو لیا۔ انٹرویو کا موضوع ”استاد، مینٹر اور کیریئر کاؤنسلر – ایک تعلیمی سفر کی داستان“ تھا۔انٹرویو کا آغاز عمیر محمد خان صاحب کے تعارف کے ساتھ تعلیمی و تدریسی سفر اور انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج، کھام گاؤں سے ان کی وابستگی سے ہوا۔ انہوں نے ادارے میں اپنی مختلف تعلیمی و انتظامی ذمہ داریوں اور تدریس کے تجربات پر روشنی ڈالی۔برٹش کونسل کے ساتھ اپنے تجربے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مینٹر کی حیثیت سے کام کرنے سے انہیں جدید تدریسی طریقوں، پیشہ ورانہ تربیت اور اساتذہ کی رہنمائی کے نئے پہلوؤں کو سمجھنے کا موقع ملا، جس نے ان کی تدریسی و پیشہ ورانہ شخصیت کو مزید نکھارا۔وائس پرنسپل کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے استاد اور انتظامی ذمہ دار کے کردار میں فرق واضح کیا اور کہا کہ ایک کامیاب تعلیمی ادارے کے لیے بہتر نظم و ضبط، معیاری تعلیم، اساتذہ کی باہمی معاونت اور طلبہ کی ہمہ جہت تربیت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔کیریئر کاؤنسلنگ کے حوالے سے انہوں نے طلبہ کو متنبہ کیا کہ محض دوسروں کی دیکھا دیکھی یا سماجی دباؤ میں آکر شعبۂ زندگی کا انتخاب نہ کریں، بلکہ اپنی دلچسپی، صلاحیت، تعلیمی کارکردگی اور مستقبل کے مواقع کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کریں۔انگریزی اور اردو میں اعلیٰ تعلیم اور انگریزی میں پی ایچ ڈی کے جاری سفر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے زبان سیکھنے کے لیے کتابی علم کے ساتھ مطالعہ، گفتگو، تحریری مشق، مباحثہ، انٹرویو اور دیگر عملی سرگرمیوں کو بھی اہم قرار دیا۔اپنے وسیع مطالعے اور تحریری و موٹیویشنل سرگرمیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایک استاد کے لیے مسلسل مطالعہ اور اپنی فکری تربیت ضروری ہے، کیونکہ مطالعہ استاد کے علم، سوچ اور تدریسی انداز کو مسلسل وسعت دیتا ہے۔گفتگو میں اکھیل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ، ودربھ کے صدر کی حیثیت سے ان کی سماجی و تعلیمی خدمات بھی زیرِ بحث آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ تنظیم کے ذریعے طلبہ اور اساتذہ کے مسائل کے حل، اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی اور اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کوششیں جاری ہیں۔انٹرویو کے اختتام پر انہوں نے طلبہ، والدین اور اساتذہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں، مسلسل محنت اور مطالعہ کو معمول بنائیں اور مستقبل کے فیصلے سوچ سمجھ کر کریں۔ انہوں نے اساتذہ کو بھی طلبہ کی صرف تعلیمی نہیں بلکہ اخلاقی، شخصی اور پیشہ ورانہ رہنمائی میں فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔یہ خصوصی پوڈکاسٹ انٹرویو طلبہ کے لیے اظہارِ خیال، انٹرویو کی تکنیک، کیریئر رہنمائی اور عملی صحافتی مہارت کے اعتبار سے ایک مفید تعلیمی سرگرمی ثابت ہوا۔پوڈکاسٹ کے اختتام پر طلبہ نے اس نصابی سرگرمی کو اپنے لیے ایک مفید، معلوماتی اور یادگار تعلیمی تجربہ قرار دیا۔ طلبہ نے اپنے سبجیکٹ ٹیچر نجیب الرحمن خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انہیں پوڈکاسٹ انٹرویو کی بنیادی و عملی مہارتوں سے آگاہ کیا، پروجیکٹر کے ذریعے انٹرویو لینے اور دینے کے مؤثر طریقوں کی وضاحت کی اور مختلف عملی مثالوں کے ذریعے اہم نکات سمجھائے۔ انہی کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی سے طلبہ کو اپنی سیکھی ہوئی مہارتوں کو عملی طور پر بروئے کار لاتے ہوئے انٹرویو لینے کا موقع حاصل ہوا۔اس موقع پر طلبہ نے پرنسپل احفاظ الحق خان صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس تعلیمی سرگرمی کے انعقاد کی اجازت دی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔اس پوڈ کاسٹ انٹرویو کو کامیاب بنانے میں انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج، کھام گاؤں کے اساتذۂ کرام نے اہم کردار ادا کیا۔ اسٹیج کے انتظامات ذاہد رضا صاحب نے، شوٹنگ کی ذمہ داری اسلم خان صاحب نے، فوٹوگرافی ، ساؤنڈ سسٹم اور پروجیکٹر کے انتظامات جاوید خان صاحب نے انجام دیے۔ دیگر انتظامی امور میں عارف زبیر انصاری صاحب، قاضی صلاح الدین صاحب،سہیل فرقان صاحب،خبیب تابش صاحب، عبدالعظیم صاحب، افضل حسین صاحب، حسن اللہ خان صاحب،جنید اللہ خان صاحب اور دیگر اساتذۂ کرام نے بھرپور تعاون کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے