कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مضبوط ذہن، پُرسکون دل، بہتر مستقبل؛ مؤید المسلمین ہائی اسکول میں ذہنی صحت و جذباتی توازن پر خصوصی آگاہی پروگرام

ذہنی صحت بھی جسمانی صحت کی طرح اہم ہے، مثبت سوچ اور جذبات پر قابو کامیاب زندگی کی بنیاد ہیں: ڈاکٹر محمد شعیب انصاری

پربھنی :10؍اگست( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف): دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے زیرِ انتظام چلنے والے ادارہ مؤید المسلمین ہائی اسکول، عثمانیہ کالونی، پربھنی میں جماعت دہم کے طلبہ و طالبات کی ذہنی و جذباتی صحت کے حوالے سے "Mental Health & Emotion Control” کے موضوع پر خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کا مقصد طلبہ کو ذہنی صحت کی اہمیت، جذباتی توازن، مثبت سوچ اور روزمرہ زندگی میں صحت مند ذہنی رویّوں کے حوالے سے مفید رہنمائی فراہم کرنا تھا۔
اس موقع پر معروف ماہرِ طب ڈاکٹر محمد شعیب انصاری، MD (Medicine) نے جماعت دہم کے طلبہ و طالبات سے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے ذہنی صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جس طرح جسمانی صحت انسان کی زندگی کے لیے ضروری ہے، اسی طرح ذہنی صحت بھی بے حد اہم ہے۔ انہوں نے طلبہ کو امتحانات اور تعلیمی مصروفیات کے دوران پیدا ہونے والے دباؤ، جذباتی اتار چڑھاؤ اور مختلف پریشانیوں سے مثبت انداز میں نمٹنے کے طریقوں سے آگاہ کیا۔
ڈاکٹر محمد شعیب انصاری نے طلبہ کو مثبت سوچ اپنانے، اپنے جذبات کو سمجھنے اور ان پر قابو رکھنے، مناسب نیند لینے، صحت مند معمولات اختیار کرنے اور اپنی پریشانیوں کو والدین، اساتذہ یا قابلِ اعتماد افراد کے ساتھ شیئر کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشکلات اور جذباتی دباؤ زندگی کا حصہ ہیں، لیکن مناسب رہنمائی اور مثبت رویّے کے ذریعے ان کا بہتر انداز میں سامنا کیا جاسکتا ہے۔
پروگرام کے دوران طلبہ و طالبات نے ذہنی صحت اور جذباتی توازن سے متعلق مختلف سوالات بھی کیے، جن کے ڈاکٹر صاحب نے نہایت سادہ، واضح اور اطمینان بخش انداز میں جوابات دیے۔ طلبہ کو یہ پیغام بھی دیا گیا کہ اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھنا کمزوری نہیں بلکہ ذمہ داری اور سمجھ داری کی علامت ہے۔
اس موقع پر دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے صدر افضل سیٹھ پاڈیلا، سیکریٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو اور اسکول کمیٹی کے چیئرمین موسیٰ یوسف ناگانی نے اس نوعیت کے پروگرام کو طلبہ کی ہمہ جہت تربیت کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی کامیابی کے ساتھ طلبہ کی جسمانی، ذہنی، جذباتی اور اخلاقی نشوونما بھی ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔
اسکول کے صدرِ مدرس محمد عبدالباسط نے ڈاکٹر محمد شعیب انصاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی قیمتی رہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول انتظامیہ طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ صحت مند، پُراعتماد اور ذمہ دار شہری بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔
پروگرام کے اختتام پر طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے ڈاکٹر محمد شعیب انصاری کی جانب سے فراہم کی گئی مفید رہنمائی کو سراہتے ہوئے اسے نوجوان نسل میں ذہنی صحت کے شعور اور مثبت شخصیت سازی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے