कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عتیق احمد کے بیٹے ابان کی جھانسی میں سڑک حادثے میں موت

جھانسی: 6 اگست:اترپردیش کے جھانسی ضلع میں جمعرات کو ایک خوفناک سڑک حادثے میںعتیق احمد کے چھوٹے بیٹے ابان احمد سمیت دو افراد ہلاک اور کئی دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ کار میں سوار مبینہ طور پر عتیق کے بڑے بیٹے علی احمد سے ملنے کے لیے پریاگ راج سے جا رہے تھے، جو جھانسی جیل میں بند ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ جھانسی کانپور قومی شاہراہ پر پوچ تھانہ علاقے کے قریب پیش آیا۔ پریاگ راج سے جھانسی جا رہی کریٹا کار اچانک کنٹرول کھو بیٹھی اور ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر کے تعلقات عامہ کے افسر نے بتایا کہ حادثے میں عتیق کے بیٹے ابان سمیت دو افراد کی موت ہوگئی۔ دیگر زخمیوں کو فوری طور پر میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ یہ سبھی پریاگ راج کے رہنے والے تھے۔پولیس کے مطابق کار میں سوار افراد جھانسی جیل میں قید علی احمد سے ملنے جا رہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے سے کچھ دیر قبل ہائی وے پر اچانک ایک جانور نمودار ہوا۔ جانور سے بچنے کی کوشش میں ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا جس کے نتیجے میں کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے اور حادثے کی اصل وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، جھانسی کے تعلقات عامہ کے افسر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت ابان احمد ولد عتیق احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، حادثے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔ غور طلب ہے کہ امیش پال قتل کیس کے بعد ابان احمد اور ان کے بھائی عجم کو چائلڈ پروٹیکشن ہوم میں رکھا گیا تھا کیونکہ وہ نابالغ تھے۔ بعد ازاں اکتوبر 2023 میں دونوں کو رہا کر کے ان کی خالہ کے حوالے کر دیا گیا۔ عتیق احمد کا بڑا بیٹا علی احمد اس وقت جھانسی جیل میں قید ہے، اور خاندان کے لوگ پریاگ راج سے ان سے ملنے کے لیے روانہ ہوئے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے