कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

13دنوں میں 701 ووٹروں کے کام مکمل کرنے پر وقار احمد خان سر کی تہنیت

درواہ:18؍جولائی(بشر قریشی)درواہ میونسپل کونسل اسکول کے فرض شناس، محنتی اور مثالی استاد وقار احمد خان سر نے انتخابی فہرست سے متعلق صرف 13 دنوں میں 701 ووٹروں کے مختلف کام مکمل کرکے ایک نمایاں ریکارڈ قائم کیا۔ ان کی اس غیر معمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے درواہ میونسپل کونسل کے چیف آفیسر جناب وٹھل کیدارے نے انہیں شال اور گل دستہ پیش کرکے تہنیت و اعزاز سے نوازا۔اس موقع پر چیف آفیسر جناب وٹھل کیدارے نے کہا کہ وقار احمد خان سر نے انتہائی کم مدت میں جس ذمہ داری، ایمانداری اور جانفشانی کے ساتھ 701 ووٹروں کے کام مکمل کیے ہیں، وہ قابلِ تقلید اور لائقِ ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دی گئی یہ کارکردگی نہ صرف شہریوں کے لیے باعثِ سہولت بنی بلکہ میونسپل کونسل کے دیگر ملازمین کے لیے بھی ایک بہترین مثال ہے۔تقریبِ تہنیت میں موجود معززین نے بھی وقار احمد خان سر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبۂ خدمت اور خلوص کے ساتھ عوامی فلاح کے کام انجام دیتے رہیں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے