कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رحمن فاؤنڈیشن پربھنی برانچ کی جانب سے ایس آئی آر مہم میں عوام کی رہنمائی و مدد کے لیے کیمپ کا انعقاد

پربھنی :14؍جولائی(نامہ نگار: محمد سرور شریف)مورخہ 10 جولائی بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء مسجد پیٹھ محلہ، پربھنی میں رحمن فاؤنڈیشن پربھنی برانچ کی جانب سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جاری کردہ ایس آئی آر (SIR) مہم کے تحت عوام کی رہنمائی اور مدد کے لیے ایک خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس کیمپ کا مقصد عوام کو SIR فارم حاصل کرنے، درست طریقے سے پُر کرنے اور درپیش مسائل کے حل میں مدد فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر محمد اکبر انصاری (سابق امیر جماعت اسلامی، کیریئر کونسلر و بی ایل او پاتھری)، محمد اقبال (BLO)، ہاتا گڑے سر (BLO) اور محمد ماجد انصاری معلم مویدالمسلمین پرائمری اسکول نے عوام کی بھرپور رہنمائی کی اور موقع پر ہی متعدد افراد کے فارم مکمل کروائے۔کیمپ میں رحمن فاؤنڈیشن پربھنی برانچ کے ذمہ داران سید مقصود ، محمد سرور شریف، محمد نوید، جنید خان، فرجاد جاسم، محمد ماجد اور زبیر جیسوا نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اہلِ محلہ کے ساتھ دیگر احباب کے فارم مکمل کر کے اس مہم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔پروگرام کے اختتام پر محمد سرور شریف نے اس اہم عوامی خدمت کے لیے مسجد کی جگہ فراہم کرنے پر متولی مسجد محمد تاج الدین، صدر مسجد کمیٹی محمد فاروق خان ( ایف کے ) اور تمام اراکینِ مسجد کمیٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے BLO حضرات اور دیگر معاونین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کوششیں عوامی بیداری اور جمہوری عمل کو مضبوط بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ آگے بھی ہم شہریان پربھنی ضلع انتظامیہ اور تمام بی ایل او کی خدمات انجام دینے پر عزم ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے