कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

امراؤتی میں AIITA مہاراشٹر کی خصوصی نشست، اساتذہ نے صالح تعلیمی انقلاب کے عزم کا اظہار

امراؤتی:14؍جولائی ( راست) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن مہاراشٹر (AIITA) کے زیرِ اہتمام امراؤتی میں اساتذہ کرام کے لیے "ایک قدم صالح تعلیمی انقلاب کی طرف” کے عنوان سے ایک خصوصی نشست کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں تقریباً 45 تا 50 اساتذہ نے شرکت کی۔ نشست کا بنیادی مقصد اساتذہ کو AIITA کے تعارف سے روشناس کرانا، ان کے عظیم مقام و منصب کا شعور بیدار کرنا، اور نسلِ نو کی مؤثر تربیت کے لیے انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلانا تھا۔پروگرام کا آغاز حافظ نعمان صاحب کی پرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ افتتاحی کلمات میں امیرِ مقامی حافظ عبدالقادر صاحب نے قرآنِ کریم کے پہلے حکم "اقرأ” کی روشنی میں علم اور معلم کی اہمیت پر مدلل اور مؤثر گفتگو کرتے ہوئے اساتذہ کو معاشرے کی تعمیر کا بنیادی ستون قرار دیا۔اس کے بعد AIITA مہاراشٹر کے نائب صدر جناب ریاض الخالق صاحب نے تنظیم کا جامع تعارف پیش کیا اور اس کے قیام، سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ ریاستی مشاورتی کونسل کے رکن جناب ساجد خان صاحب نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ ایک منظم اور بامقصد پلیٹ فارم کے ذریعے تعلیمی میدان میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔نشست کا خصوصی خطاب جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کی مجلسِ شوریٰ کے رکن جناب قاضی لئیق احمد صاحب نے "استاد: نسلِ نو کا محافظ” کے عنوان سے پیش کیا۔ انہوں نے اپنے فکر انگیز خطاب میں اساتذہ کو یاد دلایا کہ وہ صرف علم منتقل کرنے والے نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کے معمار اور نئی نسل کے کردار ساز بھی ہیں۔ انہوں نے بدلتے ہوئے سماجی اور تعلیمی حالات میں اساتذہ کی ذمہ داریوں اور ان کے عملی کردار کو اجاگر کیا۔پروگرام کے آخری حصے میں ایک اوپن ڈسکشن سیشن منعقد کیا گیا، جس میں شرکاء نے تنظیم اور اس کے کام سے متعلق مختلف سوالات کیے۔ ذمہ داران نے تمام سوالات کے اطمینان بخش اور مدلل جوابات دیے، جس سے شرکاء کے شکوک و شبہات دور ہوئے اور تنظیم کے بارے میں ان کی دلچسپی میں اضافہ ہوا۔اختتامی اجلاس میں AIITA مہاراشٹر کے ریاستی صدر جناب محمد عتیق شیخ صاحب نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ اپنی تدریسی ذمہ داری کو ایک مقدس امانت سمجھتے ہوئے صالح، باکردار اور باصلاحیت نسل کی تعمیر میں فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے اساتذہ کو AIITA کے ساتھ جڑ کر اجتماعی طور پر تعلیمی اصلاح کی جدوجہد میں شریک ہونے کی دعوت بھی دی۔پروگرام کا اختتام امیرِ مقامی حافظ عبدالقادر صاحب کی دعا پر ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض محترم جناب عظمت اللہ خان صاحب نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔پروگرام کی کامیابی میں مقامی جماعت کے کیڈر اور کارکنان نے بھرپور محنت اور تعاون پیش کیا۔ شرکاء نے اس منفرد اور مقصدی نشست کو بے حد مفید قرار دیتے ہوئے اپنے تاثرات میں خوشی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اس نوعیت کے تربیتی اور فکری پروگرام مستقبل میں بھی باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں تاکہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ اور فکری رہنمائی کا سلسلہ جاری رہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے