कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے عہدے پر مہیش پاٹل کا تقرر

پہلے ہی دن محکموں کی کارکردگی کا جائزہ

ناندیڑ: 2 جولائی(نامہ نگار) ناندیڑ ضلع پریشد کے نو مقرر چیف ایگزیکٹیو آفیسر مہیش پاٹل نے آج اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ قائم مقام چیف ایگزیکٹیو آفیسر سندیپ مالودے نے انہیں عہدے کی ذمہ داریاں سونپیں، جبکہ ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر سندیپ مالودے نے گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔مہیش پاٹل اس سے قبل سارتھی ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ حکومت کی جانب سے ناندیڑ ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے عہدے پر تقرری کے بعد انہوں نے آج ضلع پریشد دفتر میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد مہیش پاٹل نے ضلع پریشد کے تمام شعبہ جاتی سربراہان کی میٹنگ طلب کی اور مختلف محکموں کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت دی کہ حکومت کی عوام دوست اسکیموں کو مؤثر انداز میں نافذ کیا جائے، ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لائی جائے اور شہریوں کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام محکمے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں کے مؤثر نفاذ پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت دی۔اس موقع پر ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر راج کمار مکاوار، چیف اکاؤنٹس اینڈ فنانس آفیسر مہیش دیشمکھ، محکمہ حیوانات و ڈیری ڈیولپمنٹ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ڈی۔ بی۔ کھُنے، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر پروین کمار گھُلے، قائم مقام ضلع صحت آفیسر ڈاکٹر سنتوش سوریہ ونشی، ایجوکیشن آفیسر وندنا پھٹانے، سماجی بہبود آفیسر ستیندر آؤلوار، جل جیون مشن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر میور کمار آندیلواڑ، ضلع زرعی ترقیاتی آفیسر ڈاکٹر نیل کمار ایتواڑے، ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر پرشانت تھورات، ایگزیکٹیو انجینئر کھرادے، سنجے شندے، بالاجی پوار، وینکٹ راؤ چوہان، معذورین بااختیاری آفیسر اودھوت گنجے وار، منصوبہ بندی شعبہ کے ایجوکیشن آفیسر دلیپ کمار بنسوڈے سمیت ضلع پریشد کے تمام شعبہ جاتی سربراہان موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے