कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ پولیس کے 35 آفیسران و اہلکار سبکدوش

اعزازی تقریب میں خدمات کو خراجِ تحسین

ناندیڑ:یکم؍جولائی ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ پولیس محکمہ کے 35 آفیسران اور اہلکار 30 جون 2026ء کو عمر کی مقررہ حد مکمل ہونے پر سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہو گئے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں پولیس ہیڈکوارٹر، ناندیڑ کے نندی گرام ہال میں ایک باوقار اعزازی تقریب منعقد کی گئی، جس میں گل دستے، شال، شری پھل اور یادگاری تحائف پیش کرکے انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔تقریب میں پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ نیلابھ روہن، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گُرو، ناندیڑ سٹی کے انچارج سپرنٹنڈنٹ شیام سندر ٹاک سمیت محکمہ پولیس کے متعدد سینئر آفیسران اور اہلکار موجود تھے۔ مقررین نے سبکدوش ہونے والوں کی دیانت دارانہ خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے صحت مند، خوشحال اور پرسکون زندگی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔محکمہ کے مطابق اس مرحلے میں ایک پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، 9 پولیس سب انسپکٹر، 10 گریڈ پولیس سب انسپکٹر اور 15 پولیس اہلکار ریٹائر ہوئے۔ تقریب میں پولیس ویلفیئر شعبہ کے افسران نے انتظامات سنبھالے جبکہ بڑی تعداد میں پولیس آفیسران و اہلکاروں نے شرکت کرکے سبکدوش ہونے والوں کو الوداع کہا۔
سبکدوش ہونے والے آفیسران و اہلکار حسبِ ذیل ہیں:
(1) پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رام کرشن نامدیوراؤ ملگنے (کِنوٹ سب ڈویژن)
(2) پولیس سب انسپکٹر بالاجی مہادو گاجویار (پولیس کنٹرول روم، ناندیڑ)
(3) پولیس سب انسپکٹر اپّا مرلی دھر سانَپ (پولیس اسٹیشن قندھار)
(4) پولیس سب انسپکٹر پرمیشور بھاؤراؤ سوریہ ونشی (پولیس اسٹیشن اردھاپور)
(5) پولیس سب انسپکٹر سبحاش سمبھاجی پوار (پولیس اسٹیشن وزیرآباد)
(6) پولیس سب انسپکٹر گنپت لکشمن راو شیوالکر (پولیس اسٹیشن بھاگیہ نگر)
(7) پولیس سب انسپکٹر کیلاش سوریہ بھان دیوگھرے (پولیس اسٹیشن اتوارہ)
(8) پولیس سب انسپکٹر ماروتی گوپال راو سونکمبلے (پولیس اسٹیشن لوہا)
(9) پولیس سب انسپکٹر امناتھ گنگارام قدم (پولیس اسٹیشن بارڈ)
(10) پولیس سب انسپکٹر محمد غوث غلام جیلانی (پولیس کنٹرول روم)
(11) گریڈ پولیس سب انسپکٹر وٹھل گنپت مسکے (پولیس ہیڈکوارٹر، ناندیڑ)
(12) گریڈ پولیس سب انسپکٹر ناگوراؤ مہپتی راو پولے (پولیس اسٹیشن کنٹور)
(13) گریڈ پولیس سب انسپکٹر دتاتریہ میشرام شیلکے (پولیس ہیڈکوارٹر، ناندیڑ)
(14) گریڈ پولیس سب انسپکٹر وسنت حسین کانکے (سی-47)
(15) گریڈ پولیس سب انسپکٹر بھگوان گنگارام مورے (پولیس کنٹرول روم)
(16) گریڈ پولیس سب انسپکٹر شیخ حیدر محمد اسماعیل (پولیس ہیڈکوارٹر، ناندیڑ)
(17) گریڈ پولیس سب انسپکٹر سبحاش گیانوبا نیولے (پولیس اسٹیشن لوہا)
(18) گریڈ پولیس سب انسپکٹر پدمکر ادیناتھ گائیکواڑ (پولیس اسٹیشن دیگلور)
(19) گریڈ چائے پولیس انسپکٹر ظہیر احمد کبیر احمد سید (پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر، ناندیڑ)
(20) گریڈ پولیس سب انسپکٹر شیواجی ایکناتھ راو ایکالے (پولیس ہیڈکوارٹر، ناندیڑ)
(21) اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر،،،
(22) اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر اپپاراؤ باباراؤ راٹھوڑ (پولیس اسٹیشن کِنوٹ)
(23) اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر نام دیو دتّا ڈاکورے (پولیس اسٹیشن بھاگیہ نگر)
(24) پولیس حوالدار گنگادھر باباراؤ گج بھارے (پولیس اسٹیشن حدگاؤں)
(25) پولیس حوالدار دتّا بلی رام کلیانکر (پولیس ہیڈکوارٹر، ناندیڑ)
(26) پولیس حوالدار اشوک دتّا پلّیواڑ (پولیس اسٹیشن مدکھیڑ)
(27) پولیس حوالدار راجو رام راؤ ماہیلوواڑ (پولیس اسٹیشن بھاگیہ نگر)
(28) پولیس حوالدار بابو مانک پنچال (پولیس اسٹیشن لوہا)
(29) پولیس حوالدار پرکاش باباراؤ والوے (پولیس اسٹیشن بھوکر)
(30) پولیس حوالدار بالاجی شنکر راؤ مساڈے (پولیس اسٹیشن قندھار)
(31) پولیس حوالدار نیورتی تُکارام ملیمواڑ (پولیس اسٹیشن لوہا)
(32) پولیس حوالدار رمیش دتارام اسورے (پولیس اسٹیشن ایئرپورٹ)
(33) پولیس حوالدار رمیش نام دیوراؤ گردنمارے (پولیس ہیڈکوارٹر، ناندیڑ)
(34) پولیس حوالدار موہن چِنّو بھنڈارے (پولیس ہیڈکوارٹر، ناندیڑ)
(35) پولیس حوالدار تاتیراؤ دگمبر ہرن (پولیس اسٹیشن حدگاؤں)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے