कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اردھاپور اور پرلی دیہی پولیس اسٹیشن کے ٹریکٹر چوری کے دو مقدمات بے نقاب

7 لاکھ 50 ہزار روپئے مالیت کا مسروقہ سامان ضبط

ناندیڑ: یکم؍جولائی ( نمائندہ اعتبار) ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کی ہدایت پر مقامی کرائم برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے اردھاپور پولیس اسٹیشن اور پرلی دیہی (ضلع بیڑ) پولیس اسٹیشن میں درج ٹریکٹر چوری کے دو مقدمات کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے قبضے سے 7 لاکھ 50 ہزار روپئے مالیت کا مسروقہ سامان ضبط کیا گیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن نے مقامی کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر اتل بھوسلے کو مالی جرائم میں ملوث ملزمان کی تلاش اور زیرِ التوا مقدمات کو حل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے بعد پولیس انسپکٹر اتل بھوسلے نے پولیس سب انسپکٹر سائناتھ پویڈ کو ضروری کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔یکم جولائی 2026ء کو پولیس سب انسپکٹر سائناتھ پویڈ اپنی ٹیم کے ساتھ بھوکر پھاٹا علاقے میں گشت کر رہے تھے کہ انہیں ایک خفیہ اطلاع ملی کہ ٹریکٹر چوری کا عادی ایک شخص اپنے ساتھی کے ساتھ بھوکر پھاٹا کے قریب موجود ہے۔ اطلاع کے مطابق اس نے ناندیڑ ضلع سے ٹریکٹر چوری کرکے کسی کو فروخت کیا تھا۔اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے شیو اوم ہوٹل، بھوکر پھاٹا کے قریب جال بچھا کر چھاپہ مارا، جہاں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے اپنا نام مہیش لکشمن آکھات (24سال)، پیشہ ڈرائیور، ساکن ساتونا، تعلقہ پرتور، ضلع جالنہ بتایا۔مزید تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے چچا زاد بھائی وشنو رام بھاؤ آکھات (32سال)، ساکن ساتونا، تعلقہ پرتور، ضلع جالنہ کے ساتھ مل کر اردھاپور۔ مالیگاؤں اور دیگر مقامات سے دو ٹریکٹروں کے ہیڈ (انجن یونٹ) چوری کیے تھے۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ درج ذیل افراد نے یہ جانتے ہوئے کہ ٹریکٹر چوری کے ہیں، انہیں ملزمان سے خرید لیا تھا:
1. گجانن بالابھاؤ کالے (30)، پیشہ زراعت، ساکن ڈھاکل گاؤں، تعلقہ امباڈ۔
2. سندیپ دتاتریہ اگلے (38)، پیشہ ملازمت، ساکن مہاکالا، تعلقہ امباڈ۔
3. سنیل گووند راؤ جیسوال (32)، پیشہ ملازمت، ساکن بھوکردن، ضلع جالنہ۔
4. شہزاد زیدی ارشان زیدی (32)، پیشہ تجارت، ساکن نرالا بازار، چھترپتی سنبھاجی نگر۔
پولیس نے اس کارروائی کے دوران اردھاپور پولیس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 268/26 اور پرلی دیہی پولیس اسٹیشن، ضلع بیڑ میں درج مقدمہ نمبر 263/26، دونوں تعزیراتِ ہند (BNS) کی دفعہ 303(2) کے تحت بے نقاب کرتے ہوئے مجموعی طور پر تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار روپئے مالیت کا مسروقہ سامان ضبط کر لیا۔یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ارچنا پاٹل (بھوکر) اور ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گرو کے رہنمائی میں انجام دی گئی۔کارروائی میں پولیس انسپکٹر اتل بھوسلے، پولیس سب انسپکٹر سائناتھ پویڈ، پولیس اہلکار عمران شیخ، پرمود جوندھلے، بالاجی قدم، سندیپ گھوگرے، سنتوش بیلورود، مہیش بڈگو، راجو ڈونگرے، گیانیشور کلندر، امول گھیوارے، نیز سائبر سیل کے پولیس ہیڈ کانسٹیبل راجو سٹیکر اور دیپک اوڈھنے نے حصہ لیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے