कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سڑک حادثات میں کمی لانے کے مقصد سے میں ڈی ڈی ایچ آئی کے تحت یک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ناندیڑ:یکم؍جولائی (نمائندہ اعتبار) حکومتِ ہند کے ’’ڈیٹا ڈرِوَن ہائپر لوکل انٹروینشن‘‘ (DDHI) منصوبے کے تحت آج ضلع کلکٹریٹ کے پلاننگ بھون میں ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے کی ہدایت پر یک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کا افتتاح علاقائی ٹرانسپورٹ آفیسر ونئے اہیرے، پروجیکٹ ڈائریکٹر مہیش پاٹل اور ضلعی سرجن ڈاکٹر سنجے پرکے کے ہاتھوں انجام پایا۔ اس موقع پر ڈپٹی ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر، مختلف محکموں کے سینئر آفیسرس و ملازمین، نیز آئی آئی ٹی مدراس کے سینٹر آف ایکسیلینس فار روڈ سیفٹی (CoERS) کے ماہرین روشن جوس اور پردیپ کمار بھی موجود تھے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ سڑکوں پر تحفظ کو یقینی بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ضلع میں سڑک حادثات کی شرح کم کرنے کے لیے پولیس، آر ٹی او، ضلعی محکمۂ صحت، ضلعی سرجن اور دیگر متعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر تال میل قائم کرتے ہوئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اس موقع پر ماہرین نے متعلقہ محکموں کے فیلڈ آفیسرس کو مؤثر اقدامات، عملی حکمتِ عملی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔مہاراشٹر کے منتخب اضلاع میں ناندیڑ ضلع کو اس اہم منصوبے کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جس کے تحت سڑک حادثات کا سائنسی تجزیہ، اعداد و شمار پر مبنی منصوبہ بندی اور احتیاطی اقدامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ورکشاپ میں آئی آئی ٹی مدراس کے CoERS ماہرین کی تکنیکی رہنمائی میں iRAD/eDAR نظام کے مؤثر استعمال، حادثات کی وجوہات کے تجزیے اور مختلف محکموں کے درمیان بہتر رابطہ و ہم آہنگی کے حوالے سے تربیت دی گئی۔اس کے علاوہ DDHI/FPS درخواستی عمل، FPS فیلڈ ریڈی نیس سروے، TPL ٹراما ریڈی نیس لیول، خطرات کی نشاندہی، رپورٹنگ سسٹم، نیز مختلف محکموں کے کردار اور ذمہ داریوں سے متعلق بھی تفصیلی تربیت فراہم کی گئی۔ ٹراما کیئر اور ہنگامی طبی امداد و فوری ردِعمل کے موضوع پر ایک الگ تفصیلی اجلاس بھی منعقد کیا گیا، جبکہ منتخب مقامات پر عملی مظاہرے اور فیلڈ مشقیں بھی کرائی گئیں۔مقررین نے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے کے نتیجے میں ضلع میں سڑک تحفظ کے انتظامات مزید مؤثر ہوں گے اور سڑک حادثات میں نمایاں کمی لانے میں مدد ملے گی۔اس ورکشاپ میں پولیس محکمہ، آر ٹی او، سڑکوں کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں، ضلعی محکمۂ صحت، ضلعی سرجن کے دفتر اور ناندیڑواگھالہ میونسپل کارپوریشن کے آفیسرس نے شرکت کی۔پروگرام کا تعارفی خطاب علاقائی ٹرانسپورٹ آفیسر ونئے اہیرے نے پیش کیا، جبکہ تقریب کا آغاز ریاستی ترانے سے کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے