कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’آج کا لباس… کل کی پہچان‘‘ — موئید المسلمین ہائی اسکول میں مستقبل ساز سرگرمی، طلبہ نے اپنے خوابوں کو عملی شکل میں پیش کیا

پربھنی: 30؍جون (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے زیرِ انتظام موئید المسلمین ہائی اسکول، پربھنی میں طلبہ کے اندر مستقبل کے بلند عزائم، خود اعتمادی، شخصیت سازی اور کیریئر سے متعلق شعور بیدار کرنے کے مقصد سے *”آج کا لباس… کل کی پہچان”* کے عنوان سے ایک منفرد، بامقصد اور متاثر کن سرگرمی کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس سرگرمی کا مقصد طلبہ کو بچپن ہی سے اپنے مستقبل کے خوابوں سے جوڑنا، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے روشناس کرانا، ان میں اظہارِ خیال کی صلاحیت پیدا کرنا اور انہیں زندگی میں ایک واضح مقصد کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دینا تھا۔
اس سرگرمی میں جماعت اول اور دوم اور پنچم تاجماعت دہم تک کے طلبہ نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ مستقبل کے پیشوں کے مطابق لباس زیبِ تن کیا۔ کسی نے ڈاکٹر، کسی نے انجینئر، استاد، پولیس افسر، فوجی، وکیل، سائنس دان، نرس، مذہبی رہنما، کاروباری شخصیت اور دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پیشہ ور افراد کا روپ دھار کر اپنے خوابوں کی خوبصورت عکاسی کی۔ ننھے طلبہ کی معصومانہ پیشکش اور بڑی جماعتوں کے طلبہ کا پُراعتماد انداز حاضرین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
پروگرام کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ رہی کہ ہر طالب علم نے فرداً فرداً اسٹیج پر آکر اپنے منتخب کردہ پیشے کے مطابق اپنا تعارف پیش کیا اور اپنے مستقبل کے خوابوں کا اظہار کیا۔ طلبہ نے پُراعتماد انداز میں بتایا کہ وہ مستقبل میں کیا بننا چاہتے ہیں، اس پیشے کو اختیار کرنے کی خواہش کیوں رکھتے ہیں اور وہ اپنے علم، صلاحیت اور کردار کے ذریعے معاشرے، قوم اور ملک کی کس طرح خدمت انجام دینا چاہتے ہیں۔ ننھے طلبہ کی معصوم گفتگو اور بڑی جماعتوں کے طلبہ کی مدلل اور پُراعتماد پیشکش نے حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔ اس سرگرمی نے طلبہ کے اندر خود اعتمادی، ابلاغی صلاحیت، اظہارِ خیال، تخلیقی سوچ، قائدانہ اوصاف اور اپنے مستقبل کے حوالے سے واضح سوچ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس موقع پر اساتذۂ کرام نے طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا مقصد صرف نصابی معلومات فراہم کرنا یا امتحانات میں کامیابی حاصل کرنا نہیں، بلکہ طلبہ کے اندر اعلیٰ کردار، بلند حوصلہ، واضح مقصد، خدمتِ انسانیت کا جذبہ اور بڑے خواب دیکھنے کی ہمت پیدا کرنا بھی ہے۔ جب طلبہ کو اپنے خوابوں کو عملی انداز میں پیش کرنے اور ان کے بارے میں اظہارِ خیال کا موقع ملتا ہے تو ان کے اندر خود اعتمادی، ذمہ داری کا احساس اور کامیابی کے لیے مسلسل محنت کا جذبہ خود بخود پروان چڑھنے لگتا ہے۔
اس سرگرمی کا انعقاد دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے سیکریٹری الحاج خمیسہ غلام محمد میٹھو صاحب، ہائی اسکول چیئرمین محمد موسیٰ یوسف ناگانی صاحب اور رکنِ سوسائٹی خمیسہ محمد جنید صاحب کی رہنمائی میں عمل میں آیا۔ یہ سرگرمی خمیسہ محمد جنید صاحب کی جانب سے مرتب کردہ سالانہ تعلیمی و شخصیت سازی منصوبہ بندی کا ایک اہم حصہ ہے، جس کا مقصد طلبہ میں مقصدیت پر مبنی سوچ، خود اعتمادی، قائدانہ صلاحیتوں، ابلاغی مہارت اور کیریئر سے متعلق شعور کو فروغ دینا ہے۔
اس منفرد اور بامقصد سرگرمی کو والدین، معززینِ شہر اور دیگر حاضرین نے بے حد سراہا اور اسے نئی نسل کی شخصیت سازی، کیریئر بیداری اور مستقبل کے روشن خوابوں کو صحیح سمت دینے کی جانب ایک قابلِ تقلید اور مؤثر اقدام قرار دیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں طلبہ کے اندر اعتماد، تخلیقی صلاحیت اور معاشرے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کا جذبہ مزید مضبوط کریں گی۔
آخر میں صدر مدرس محمد عبدالباسط صاحب نے اعلان کیا کہ "آج کا لباس… کل کی پہچان” سرگرمی اب ہر ماہ کے آخری تعلیمی دن باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا، تاکہ جماعت اول سے دہم تک کے تمام طلبہ کو اپنے خوابوں کو عملی انداز میں پیش کرنے، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے آگاہی حاصل کرنے، اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور خود اعتمادی کے ساتھ اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے کا مسلسل موقع ملتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ موئید المسلمین ہائی اسکول نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایسی تعلیمی، تخلیقی اور کردار ساز سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت کی تعمیر کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گا، تاکہ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والا ہر طالب علم علم، کردار، اعتماد اور خدمتِ خلق کے جذبے سے آراستہ ہو کر ایک ذمہ دار، باکردار اور کامیاب شہری بن سکے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے