कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آج سے ضلع کے 27 لاکھ 77 ہزار ووٹروں کی خصوصی جامع نظرثانی مہم کا عملی آغاز

ایس آئی آر مہم کے تحت گھروں پر آنے والے بی ایل او سے تعاون کریں: ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے
ووٹر لسٹ میں اپنا نام تلاش کریں، ECINET ایپ سے فائدہ اٹھائیں

ناندیڑ: 30 جون(نمائندہ اعتبار) ضلع میں آج 30 جون سے خصوصی جامع نظرثانی (SIR) پروگرام کے تحت پولنگ اسٹیشن سطح کے افسران (BLO) ووٹروں کے گھروں پر جا کر شمارہ فارم (Enumeration Form) تقسیم کریں گے اور ووٹروں کی تفصیلات کی تصدیق بھی کریں گے۔ ضلع میں مجموعی طور پر 27 لاکھ 77 ہزار 73 ووٹروں کی جانچ و تصدیق بی ایل او کے ذریعے کی جائے گی۔
اس مقصد کے لیے ووٹروں کی تعداد سے دوگنی یعنی 55 لاکھ 54 ہزار 146 شمارہ فارم شائع کیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں کارروائی جاری ہے۔ ووٹروں کی خصوصی جامع نظرثانی کا عملی آغاز آج 30 جون 2026ء سے ہو چکا ہے۔ اس لیے ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس مہم کے دوران ان کے گھروں پر آنے والے بی ایل او سے بھرپور تعاون کریں۔
اس مہم کے تحت پولنگ اسٹیشن سطح کے افسران (BLO) گھر گھر جا کر ووٹروں کی تفصیلات کی تصدیق کریں گے۔ اس مقصد کے لیے ضلع کے تمام بی ایل او کو گزشتہ ایک ہفتے سے عملی تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔
ایس آئی آر مہم کا بنیادی مقصد:
ضلع انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی اہل ووٹر ووٹر لسٹ سے محروم نہ رہے اور کوئی بھی نااہل شخص ووٹر لسٹ میں شامل نہ ہو، اس کے لیے پورا انتظامیہ پُرعزم ہے۔ انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ کسی بھی اہل ووٹر کو کسی بھی صورت میں ووٹر لسٹ سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔
ایس آئی آر پروگرام کا شیڈول:
30 جون تا 29 جولائی: بی ایل او کی جانب سے گھر گھر جا کر ووٹروں کی جانچ و تصدیق۔
5 اگست: ابتدائی ووٹر لسٹ کی اشاعت۔
5 اگست تا 4 ستمبر: دعوے اور اعتراضات درج کرانے کی مدت۔
5 اگست تا 3 اکتوبر: اعتراضات پر سماعت اور دعووں و اعتراضات کا تصفیہ۔
7 اکتوبر: حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت۔
ووٹر لسٹ میں اپنا نام تلاش کریں یا آن لائن فارم جمع کریں
شہری ووٹر لسٹ میں اپنا نام تلاش کر سکتے ہیں یا آن لائن درخواست بھی جمع کرا سکتے ہیں۔ اس کے لیے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ Voters.eci.gov.in پر یہ سہولت دستیاب ہے۔ مزید معلومات یا مدد کے لیے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1950 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ووٹر لسٹ میں اپنا نام تلاش کریں، ECINET ایپ استعمال کریں:
بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے تیار کردہ ECINET ایپ Play Store پر مفت دستیاب ہے۔ اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرکے شہری 2002ء کی ووٹر لسٹ میں اپنا یا اپنے اہل خانہ کا نام آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ECINET ایپ کا استعمال کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے