कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: ایس آئی آر پر عوامی بیداری کے لیے مجلس کا عظیم الشان جلسہ

ہر بوتھ پر ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا اعلان

ناندیڑ :30؍جون(نامہ نگار)اسپیشل انٹنسیو ریویژن (SIR) کے حوالے سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کی جانب سے شہر کے فیمس فنکشن ہال میں29؍دسمبر کو ایک عظیم الشان عوامی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے کی صدارت قاضیِ شہر مفتی ایوب قاسمی نے کی، جبکہ ریٹائرڈ جج سید یونس پٹیل، معروف طبیب ڈاکٹر اویس عباسی، ہائی کورٹ کے وکیل ایڈوکیٹ قاضی مبشرالدین اور خادمینِ امت کے امیر عابد خان نے مہمانِ خصوصی اور مقررین کی حیثیت سے خطاب کیا۔جلسے کا آغاز عابد خان کے افتتاحی کلمات سے ہوا۔ انھوں نے ایس آئی آر کے حوالے سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر شہری اس عمل میں لاپروائی کا مظاہرہ کریں گے تو مستقبل میں اس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس عمل کو پوری سنجیدگی کے ساتھ مکمل کرے تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے محفوظ رہ سکے۔ریٹائرڈ جج سید یونس پٹیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت نے ایس آئی آر کے حوالے سے جو پالیسی اختیار کی ہے، وہ انتہائی تشویش ناک اور غور طلب ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں این آر سی کے ذریعے جو اقدامات کرنے کی کوشش کی گئی تھی، اب اسی نوعیت کی کارروائیاں ایس آئی آر کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔ اگر عوام نے اسے محض ایک معمول کی سرکاری کارروائی سمجھ کر نظر انداز کیا تو مستقبل میں اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔ انھوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس پورے عمل میں ذمہ داری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔اس موقع پر بلاک لیول آفیسر (BLO) کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ماہرین نے اپنے عملی تجربات کی روشنی میں ایل ای ڈی اسکرین پر مرحلہ وار فارم بھرنے کا عملی مظاہرہ (ڈیمو) پیش کیا۔ انھوں نے فارم بھرنے کا صحیح طریقہ، مطلوبہ دستاویزات اور احتیاطی نکات تفصیل سے بیان کیے۔ مقررین نے کہا کہ جن افراد نے ابھی تک ایس آئی آر کے تحت اپنا فارم جمع نہیں کیا ہے، وہ فوری طور پر اپنے متعلقہ بی ایل او سے رابطہ کر کے یہ عمل مکمل کریں۔مجلس کے کارپوریٹر محمد الطاف حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایس آئی آر کا عمل انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اگر آج اس معاملے میں غفلت برتی گئی تو آنے والی نسلیں اس کے منفی اثرات بھگتیں گی اور ہمیں موردِ الزام ٹھہرائیں گی۔ انھوں نے اپیل کی کہ لوگ اپنی دیگر مصروفیات کو وقتی طور پر ایک طرف رکھ کر اس پورے ماہ ایس آئی آر کے عمل کو مکمل کرنے کو ترجیح دیں اور فارم جمع ہونے تک مطمئن ہو کر نہ بیٹھیں۔فیروز خان لالہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت کے عزائم نہایت خطرناک ہیں اور وہ مسلمانوں کو جمہوری عمل، خصوصاً ووٹنگ کے حق سے دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایس آئی آر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بیداری کا مظاہرہ کریں، اپنے اہلِ خانہ اور رشتہ داروں کی بھی رہنمائی کریں، اور جن افراد نے ابھی تک فارم جمع نہیں کیے ہیں، وہ فوری طور پر یہ عمل مکمل کریں۔جلسے کے اختتام پر مجلس کے سابق ریاستی صدر سید معین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایت پر مہاراشٹر اور خصوصاً ناندیڑ میں ایس آئی آر کے تعلق سے عوامی بیداری کی مہم شروع کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح تلنگانہ میں عوامی سطح پر منظم بیداری پیدا کی جا رہی ہے، اسی طرز پر ناندیڑ میں بھی مختلف علاقوں میں مزید عوامی جلسے منعقد کیے جائیں گے۔سید معین نے مزید اعلان کیا کہ صرف جلسوں تک ہی یہ مہم محدود نہیں رہے گی بلکہ شہر کے ہر بوتھ پر، جہاں بی ایل اوز موجود ہوں گے، مجلس کی جانب سے رہنمائی مراکز (ہیلپ ڈیسک) بھی قائم کیے جائیں گے۔ ان مراکز پر شہریوں کو فارم بھرنے، مطلوبہ دستاویزات کی تیاری، درخواست جمع کرنے اور دیگر تمام مراحل میں مکمل رہنمائی اور عملی تعاون فراہم کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ مجلس کی کوشش ہے کہ ایس آئی آر کے عمل میں مسلمانوں کی سو فیصد شرکت یقینی بنائی جائے تاکہ کوئی بھی اہل شہری اپنے آئینی اور جمہوری حق سے محروم نہ رہے۔جلسے کی نظامت کارپوریٹر محمد الطاف حسین نے انجام دی، جبکہ مجلس کے سینئر کارپوریٹر اور ایوانِ بلدیہ میں قائدِ حزبِ اختلاف مسعود احمد خان نے اظہارِ تشکر پیش کیا۔اس عوامی جلسے کو کامیاب بنانے میں مجلس کے تمام کارپوریٹرز، قائدین اور کارکنان نے بھرپور کردار ادا کیا۔ اختتام پر تمام شرکاء کے لیے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جلسے میں شہر کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی اور ایس آئی آر کے حوالے سے عوامی بیداری کی اس مہم کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے مجلس کی اس کوشش کو سراہا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے