कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

صدر مدرس عبدالعلیم صوفی صاحب کی جانب سے سماج رتن اوارڈ یافتہ شخصیات کی گل پوشی

سیلو:28؍جون ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی) 28 جون 2026: الفلاح ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی سیلو کی جانب سے منعقدہ ایک شاندار اور یادگار تقریب میں شہر کی نامور سماجی، تعلیمی، طبی اور صحافتی شخصیات خمیسہ غلام محمد مٹھو صاحب ، حاجی زکی الدین خطیب صاحب اور ڈاکٹر مزمل احمد خان صاحب کو سماج رتن اوارڈ 2026 سے نوازا گیا۔ یہ پُروقار تقریب سیلو شہر کے معروف سائی ناٹیہ ہال میں بروز اتوار 28 جون 2026 کو منعقد ہوئی۔اوارڈ تقریب کے بعد ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول، راج محلہ میں صدرِ مدرس جناب عبدالعلیم صوفی صاحب کی زیرِ صدارت ایک خصوصی استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں تمام اعزاز یافتہ شخصیات کو شال اوڑھا کر اور گل پوشی کر کے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ یہ تمام شخصیات پربھنی و سیلو شہر کا فخر ہیں اور ان کی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔اس موقع پر محمد عبدالعلیم صوفی صاحب، صدر مدرس ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول سیلو، نے ان کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جناب خمیسہ غلام محمد مٹھو صاحب، سیکرٹری دی میمن مرچنٹ اسوسییشن، ایک ہمہ جہت سماجی اور تعلیمی شخصیت ہیں۔ تعلیمی میدان میں ان کے کارنامے پربھنی شہر میں روشن مثال کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے لیے جو کوششیں کی ہیں وہ ناقابلِ فراموش ہیں۔ سماجی خدمت اور عوامی بھلائی میں بھی ان کا کردار ہمیشہ قابلِ ستائش رہا ہے، جس کے اعتراف میں انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔حاجی زکی الدین خطیب صاحب سیلو شہر کی بے باک اور نڈر آواز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ صحافت کے میدان میں انہوں نے ہمیشہ سچ اور حق کا ساتھ دیا اور ملت کے مسائل کو نڈر ہو کر منظرِ عام پر لایا۔ ان کے قلم نے عوام میں شعور بیدار کیا اور مظلوموں کی آواز بنا کر صحافت کے اصل مقصد کو زندہ رکھا۔ وہ حقیقی معنوں میں ملت کے سچے ترجمان ہیں۔ڈاکٹر مزمل احمد خان صاحب سیلو شہر کے مشہور و معروف طبیب ہیں جنہوں نے برسوں سے اپنی طبی خدمات سے عوام کی صحت کا خیال رکھا ہے۔ غریب و نادار مریضوں کے ساتھ ان کا ہمدردانہ رویہ اور علاج معالجے میں ان کی مہارت انہیں عوام کا محبوب طبیب بناتی ہے۔جناب محمد عبدالباسط صاحب، جو حال ہی میں موید المسلمین اردو ہائی اسکول پربھنی کے صدر مدرس کے اعلیٰ منصب پر فائز ہوئے ہیں، کو بھی اس تقریب میں خصوصی طور پر سراہا گیا۔ اس تقریب میں شہر کے معززین، اساتذہ، صحافی اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے