कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

امتحانی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ٹیچر ایلیجیبلیٹی ٹیسٹ (TET) 2026 ملتوی کرنے کا فیصلہ

ممبئی: 27 جون: مہاراشٹر ریاستی امتحانی کونسل کی جانب سے اتوار، 28 جون 2026ء کو ریاست بھر کے 1,028 امتحانی مراکز پر منعقد ہونے والی ٹیچر ایلیجیبلیٹی ٹیسٹ (TET) 2026 کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ امتحانی عمل کو مکمل طور پر شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔مہاراشٹر ریاستی امتحانی کونسل نے ٹی ای ٹی امتحان کو محفوظ اور شفاف ماحول میں منعقد کرنے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے تھے۔ تاہم، 27 جون 2026ء کی علی الصبح موصول ہونے والی ایک خفیہ اطلاع کے مطابق بھیونڈی میں بعض افراد کے پاس ٹی ای ٹی امتحان کے سوالیہ پرچے سے متعلق معلومات ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ اس اطلاع کی بنیاد پر بھیونڈی پولیس نے متعلقہ مقام پر چھاپہ مار کر تفتیش کی۔اس معاملے کے پیشِ نظر مہاراشٹر ریاستی امتحانی کونسل کے آفیسروں کو فوری طور پر موقع پر طلب کرکے جانچ کی گئی۔ تفتیش کے دوران متعلقہ افراد کے پاس سے برآمد ہونے والے بعض سوالات اور ٹیچر ایلیجیبلیٹی ٹیسٹ (TET) جون 2026ء کے سوالیہ پرچے میں شامل سوالات ایک جیسے پائے گئے۔ اس سلسلے میں بھیونڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے، امتحان کو مکمل شفاف اور غیر جانبدارانہ انداز میں منعقد کرانے اور پورے معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کی ضرورت کے پیشِ نظر، 28 جون 2026ء کو مقررہ ٹی ای ٹی امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ مہاراشٹر ریاستی امتحانی کونسل نے کیا ہے۔کونسل نے بتایا ہے کہ ٹی ای ٹی امتحان کی نئی تاریخ اور دیگر تازہ ترین معلومات مہاراشٹر ریاستی امتحانی کونسل کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے