कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء اردو اینڈ سیمی انگلش پرائمری اسکول، سبحیدار نگر، پربھنی میں یومِ عاشورہ کے موقع پر خصوصی بیان کا انعقاد

پربھنی: 27؍جون(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )اقراء اردو اینڈ سیمی انگلش پرائمری اسکول، سبحیدار نگر، پربھنی میں یومِ عاشورہ کی مناسبت سے ایک روح پرور اور اصلاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر معروف عالمِ دین مولانا نظامی برہان الدین صاحب نے خصوصی خطاب فرمایا۔مولانا موصوف نے اپنے خطاب میں یومِ عاشورہ کی تاریخی، دینی اور اخلاقی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو امتِ مسلمہ کے لیے حق، صبر، استقامت اور عدل کا روشن نمونہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ ہر حال میں سچائی، انصاف اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے ثابت قدم رہنا چاہیے۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ نماز کی پابندی کریں، والدین اور اساتذہ کا احترام کریں، سچ بولنے کی عادت اپنائیں، قرآنِ کریم کی تلاوت کریں اور اچھے اخلاق کے ذریعے اپنے کردار کو سنواریں۔ انہوں نے اساتذۂ کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ بچوں کی دینی اور اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔اس موقع پر اسکول کے ہیڈماسٹر، اساتذۂ کرام، طلبہ و طالبات بڑی تعداد میں موجود تھے۔ پروگرام کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور طلبہ کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔اس بامقصد پروگرام کو حاضرین نے بے حد سراہا اور مولانا نظامی برہان الدین صاحب کے علمی و اصلاحی خطاب سے بھرپور استفادہ کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے