कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں’’ایجوکیشن اِن اٹلی اینڈ یورپ‘‘ کے عنوان سے کیریئر گائیڈنس سیمینار کا انعقاد

پربھنی :26؍جون (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف): سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس (CEE)، پربھنی کے زیرِ اہتمام طلبہ و سرپرستوں کے لیے ایک اہم اور معلوماتی کیریئر گائیڈنس سیمینار بعنوان “Education in Italy & Europe” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ سیمینار 27 جون 2026 بروز ہفتہ صبح 10:00 بجے تا دوپہر 2:00 بجے ایڈن گارڈن فنکشن ہال، درگاہ روڈ، پربھنی میں منعقد ہوگا۔
سیمینار میں جماعت ہشتم تا دوازدہم کے طلبہ، والدین اور بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ پروگرام کا مقصد طلبہ کو یورپ خصوصاً اٹلی میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع، اسکالرشپس، داخلہ طریقہ کار اور کیریئر کے امکانات سے روشناس کرانا ہے۔
اس موقع پر ممتاز ماہرین تعلیم ڈاکٹر خالد اختر انصاری (سینئر ڈائریکٹر، رائزنگ فارماسیوٹیکلز، حیدرآباد) اور ڈاکٹر عرفان عامر انصاری (PhD اٹلی، بانی و اکیڈمک ڈائریکٹر، یورو ایلیٹ ایجوکیشن کنسلٹنسی) بطورِ مہمانِ خصوصی رہنمائی فرمائیں گے۔
سیمینار میں طلبہ کو اٹلی، روس، جارجیا، قازقستان، کرغیزستان، ازبکستان اور نیپال جیسے ممالک میں تعلیمی مواقع سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ہیلتھ اینڈ لائف سائنسز، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، بزنس، لا، آرکیٹیکچر اور ایگریکلچر جیسے مختلف شعبہ جات پر روشنی ڈالی جائے گی۔
پروگرام کے دوران داخلہ کے تقاضے، یونیورسٹی کا انتخاب، اسکالرشپس، انگریزی میڈیم پروگرامز، مالی معاونت، ہاسٹل سہولیات، ویزا رہنمائی، رہائش، طلبہ کی زندگی اور بیرونِ ملک روانگی سے قبل تیاری جیسے اہم موضوعات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ بالخصوص ایم بی بی ایس بیرونِ ملک کے خواہشمند طلبہ کے لیے یہ سیمنار نہایت مفید ثابت ہوگا۔
سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس پربھنی کی یہ کوشش قابلِ تحسین ہے کہ وہ طلبہ اور والدین کو مقامی سطح پر بین الاقوامی تعلیم کے مواقع سے روشناس کرانے کے لیے ایسے بامقصد پروگرام منعقد کر رہا ہے۔ ادارہ کے صدر خمیسہ غلام محمد مٹھو، نائب صدور شیخ معروف اور ضیاء الدین سر جبکہ سیکریٹری یونس انصاری اس پروگرام کی تنظیمی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ CEE کی پوری ٹیم اس سیمینار کو کامیاب بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
ادارہ کی جانب سے تمام طلبہ، والدین، اساتذہ اور تعلیمی حلقوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس اہم پروگرام میں شرکت کرکے اپنے بچوں کے بہتر تعلیمی مستقبل کے لیے مفید رہنمائی حاصل کریں۔ مزید معلومات اور رابطے کے لیے 9579837266 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے