कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حجاج کرام کے اعزاز میں استقبالیہ نشست 28 جون کو مؤمن پورہ مسجد میں منعقد ہوگی

ملکاپور: 26 /جون ( محمد احسان سر ) ملکاپور شہر اور اطراف کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرکے بحفاظت وطن واپس پہنچ چکے ہیں. اس خوشی کے موقع پر خدمت الحجاج کمیٹی، ملکاپور کی جانب سے تمام حجاج کرام کے اعزاز میں ایک خصوصی استقبالیہ و تعارفی نشست کا انعقاد کیا جا رہا ہے. یہ نشست اتوار، 28 جون کو صبح 10 بجے مؤمن پورہ مسجد، ملکاپور میں منعقد ہوگی، جس میں حال ہی میں حج سے واپس آنے والے حجاج کرام اپنے روحانی تجربات، تاثرات اور سفرِ حج کی یادگار باتیں حاضرین کے ساتھ شیئر کریں گے. اس موقع پر حضرت مفتی ابوذر صاحب، کنوینر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ وہ حج کی روحانی اہمیت، اس کے انفرادی و اجتماعی اثرات اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں حاضرین کی رہنمائی کریں گے. خدمت الحجاج کمیٹی، ملکاپور نے تمام واپس آنے والے حجاج کرام سے اس نشست میں شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ وہ اپنے قیمتی تجربات سے دیگر افراد کو مستفید کریں. کمیٹی کے مطابق یہ نشست صرف مرد حضرات کے لیے مخصوص ہوگی. کمیٹی نے شہر اور اطراف کے تمام مرد حضرات سے بھی اس بابرکت پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے