कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور کی ہونہار طالبہ امامہ تقدیس محمد رضوان نے VIC-2026 میں پہلی پوزیشن حاصل کی

ملکاپور:26/ جون ( محمد احسان سر ) ملکاپور کی ہونہار طالبہ امامہ تقدیس محمد رضوان نے GIO ملکاپور یونٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ VIC (Vacation Islamic Course) 2026 کے اختتامی امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی. اس نمایاں کامیابی پر انہیں انعامات اور تہنیتی اسناد سے نوازا گیا.امامہ تقدیس محمد رضوان، ملکاپور کی معروف سماجی، سیاسی اور تعلیمی شخصیت الحاج محمد عثمان نور ماسٹر (نائب صدر، ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ، بلڈھانہ) کی پوتی اور سابق پرنسپل الحاج محمد ابراہیم نور کی نواسی ہے. یہ تربیتی کورس یکم جون تا 6 جون 2026 مرکز مسجد ہال، پارپیٹھ، ملکاپور میں منعقد کیا گیا تھا، جس کا مقصد طالبات کی دینی، تعلیمی اور شخصی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا. کورس کے دوران سیرتِ طیبہ ﷺ، شخصیت سازی، کمیونیکیشن اسکلز، پبلک اسپیکنگ، ٹائم مینجمنٹ، کینوا ڈیزائننگ اور تخلیقی سرگرمیوں پر خصوصی سیشنز منعقد کیے گئے. اس کے علاوہ مہندی آرٹ، DIY ہوم ڈیکور، کوکنگ ایکٹیویٹیز، شاعری اور تفریحی کھیلوں سمیت مختلف سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا. اختتامی امتحان کے نتائج میں امامہ تقدیس محمد رضوان نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، جس پر اہلِ خانہ، اساتذہ اور شہر کی مختلف سماجی و تعلیمی شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا. اس موقع پر الحاج محمد عثمان نور ماسٹر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی دینی و تعلیمی تربیت کے ایسے پروگرام معاشرے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے. انہوں نے امامہ کی کامیابی کو خاندان، ادارے اور پورے شہر کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے ان کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا کی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے