कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غم حسین ؓسے بڑھ کر نہیں کوئی غم اس جہاں میں

پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی کا محبان اہلبیت سے خطاب

حیدرآباد۔25/جون(راست)باسط افتخاری کے بموجب جمعرات بتاریخ 9 محرم الحرام 25جون بمقام خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ سنجری اسٹیٹ چشتی چمن منگل ہاٹ روبرو جامع مسجد حضرت وطنؒ حیدرآباد میں روایت قدیم خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ میں مجلس 9 محرم الحرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ محفل کا آغاز زیرنگرانی گدی نشین قدیم خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ مولانا پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی بختیار عربی خلیفہ سوم افتخار المشائخ حضرت پیر افتخار سید قادر محی الدین حسین سنجریؒ بعد نماز عصر قرآن خوانی کا انعقاد عمل میں آیا بعد از زیر قیادت مولانا اکبرالدین ذاکر افتخاری خلیفہ و نواسہ حضرت پیر چشتی سید ولی اللہ حسینی و گدی نشین مولانا پیرزادہ سیدکاشف اللہ حسینی نے آثارِ شریفہ کی زیارت کروائی۔ اس موقع پر محبان اہلبیت سے خطاب کرتے ہوئے پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی نے فرمایا کہ غم حسینؓ سے بڑھ کر کوئی غم نہیں جہاں میں، شہید کربلا پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام، انہوں نے کہا کہ آج کے اس جدید دور میں لوگ اپنے غم کو مصیبت کو پریشانی کو زیادہ فوقیت دیتے ہیں، بھائی کے خون کا بھائی پیاسا ہے۔بہنیں اپنے ہی گھروں میں آگ لگارہی ہیں۔ قتل عام ہورہے ہیں، انسانیت کا فقدان ہورہا ہے۔ کسی کو کسی کی نہیں پڑی، کوئی پیار محبت نہ کوئی ایثار و قربانی کا جذبہ انسانوں میں باقی رہا، نفرت کا بازار سجا ہے ہر روز انسانیت کا قتل ہورہا ہے۔ کسی کو یاد نہیں کہ وہ مسلمان ہے ان کا دین اسلام ہے۔ کاشف اللہ حسینی نے فرمایا کہ میدانِ کربلا میں اسلام کا پرچم بلند رکھنے کے لئے دین کو بچانے کے لئے ہمارے مولاحسین ؓنے خود اپنے آپ کو بلکہ اپنے پورے خاندان کو قربان کردیا۔ میدانِ کربلا میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو اپنے گھر والوں کی اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے مولا امام حسین ؓکا ساتھ دیتے ہوئے قربان ہوگئے۔بہ روز محشر تک یہ قربانیاں یاد کی جائیں گی۔ مولانا کاشف اللہ حسین نے فرمایا کہ ہمیں اُن کی قربانیاں دمِ آخرتک یاد رکھنی چاہئے۔ ہمیں آنے والی ہر نسل کو یہ سبق دینا چاہئے کہ کوئی غم ہے اگر اس دنیا میں تو وہ صرف ”غم حسینؓ“ ہے اپنی بات کو اختتام تک لے جاتے ہوئے مولانا کاشف اللہ حسینی نے فرمایا کہ آؤ ہم سب عہد کرتے ہیں کہ جب تک جسم میں جان ہے ہم اسلام کا پرچم بلند رکھیں گے، بعد از مولانا کاشف اللہ حسینی نے بارگاہِ خیرالانام میں نعت و صلوۃ والسلام پیش کیا اور وابستگانِ سلسلہ افتخاریہ کے مریدین و بالخصوص مرحومین افتخاریہ و حاضرین محفل کے لئے دعائے مغفرت و دعائے خیر کی محفل کا اختتام تناول تبرک پر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے