कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بی ایل او کا ایس ڈی او سنتوش شندے کے ہاتھوں اعزاز

ملکاپور کے بی ایل او عابد خان کا کیا گیا اعزاز

ملکاپور: 25 /جون ( محمد احسان سر ) خصوصی گہرے نظرثانی پروگرام (SIR) کی پیشگی تیاریوں کے تحت آن لائن میپنگ کا کام سو فیصد مکمل کرنے والے پولنگ بوتھ سطحی افسر (بی ایل او) جناب عابد خان امان اللہ خان کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا. اس موقع پر سب ڈویژنل آفیسر اور ووٹر رجسٹریشن آفیسر جناب سنتوش شندے نے جناب عابد خان کو گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا اور سراہنا کی . آن لائن میپنگ کا کام سو فیصد مکمل کرنے والے ملکاپور تعلقہ کے تین بی ایل اوز BLOs کو اعزاز سے نوازا گیا، جن میں پولنگ اسٹیشن نمبر 182 ملکاپور کے عابد خان امان اللہ خان ، پولنگ اسٹیشن نمبر 63 دیودھبا کی محترمہ آشا کیلاش کوڑی اور پولنگ اسٹیشن نمبر 03 واگھوڑا کے اویناش دتاتریہ پاچپانڈے شامل ہیں. موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ بی ایل اوز نے آن لائن میپنگ کا کام نہایت مستعدی، ذمہ داری اور مہارت کے ساتھ مکمل کیا. عابد خان سر کی خصوصی کامیابی یہ رہی کہ وہ شہری علاقے میں یہ کام سو فیصد مکمل کرنے والے پہلے بی ایل او بنے ہے. تقریب میں تحصیلدار اور اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر جناب سمادھان سونونے بھی موجود تھے۔ انہوں نے عابد خان اور دیگر بی ایل اوز کی فرض شناسی، محنت اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات دوسرے ملازمین کے لیے مشعلِ راہ ہیں. افسران نے اعزاز یافتہ بی ایل اوز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جوش، لگن اور عزم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے. تقریب میں موجود دیگر افسران اور ملازمین نے بھی اعزاز یافتہ بی ایل اوز کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابیوں کی ستائش کی.اس تربیتی پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے چندر شیکھر پاٹل (اسسٹنٹ ریونیو آفیسر، الیکشن)، گجانن کھوڑے ( نائب ناظر )، سچن چوپڑے، ونود نارکھیڈے، ویبھو برہاٹے، ریونیو سیوک سنجیو ویراڑے اور محکمہ انتخابات کے کمپیوٹر آپریٹر نے خصوصی محنت کی. ان کے تعاون اور لگن کی بدولت پروگرام کا کامیاب ہوا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے