कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آئیٹا مہاراشٹر کی نمائندگی رنگ لائی، MAHA TET امتحان میں دوپٹہ و برقعہ کے ساتھ شرکت کی اجازت

پونے: 22 جون (راست)مہاراشٹر ٹیچر ایلیجیبلیٹی ٹیسٹ (MAHA TET) 2026 میں مسلم خواتین امیدواروں کو دوپٹہ، حجاب اور برقعہ کے ساتھ امتحان میں شرکت کی اجازت دینے کے سلسلے میں آل انڈیا ٹیچرس اسوسی ایشن (آئیٹا) مہاراشٹر کی نمائندگی کامیاب ثابت ہوئی ہے۔آئیٹا مہاراشٹر کی ایشو ایڈریسنگ کمیٹی کے ریاستی رابطہ کار شیخ عبداللہ نے 19 جون 2026ء کو مہاراشٹر ریاستی امتحان کونسل، پونے کو ایک باضابطہ مکتوب ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ مسلم خواتین امیدواروں کے مذہبی جذبات اور آئینی حقوق کا احترام کرتے ہوئے انھیں حجاب، دوپٹہ اور برقعہ کے ساتھ امتحان میں شرکت کی اجازت دی جائے، جبکہ شناختی جانچ اور سکیورٹی کے تقاضوں کے لیے مناسب انتظامات بھی یقینی بنائے جائیں۔اس نمائندگی کے بعد مہاراشٹر ریاستی امتحان کونسل نے 22 جون 2026ء کو جاری کردہ سرکاری ہدایات میں واضح کیا کہ خواتین امیدواروں کو کپڑے، دوپٹہ، اوڑھنی یا برقعہ پہننے کی اجازت ہوگی، تاہم امتحان کے دوران امتحانی کمرے میں موجود لائیو سی سی ٹی وی کیمرے میں پورا چہرہ واضح نظر آنا ضروری ہوگا۔ کونسل نے مزید وضاحت کی ہے کہ سر، کان، پیشانی، چہرہ یا منہ اس انداز میں ڈھانپا ہوا نہیں ہونا چاہیے کہ شناخت، بایومیٹرک تصدیق یا نگرانی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا ہو۔آئیٹا مہاراشٹر نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام مذہبی آزادی، آئینی حقوق اور امتحانی شفافیت کے درمیان ایک متوازن اور مثبت فیصلہ ہے۔ تنظیم نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی سرکاری ادارے تمام طبقات کے آئینی حقوق اور مذہبی آزادیوں کا احترام کرتے ہوئے حساس معاملات میں مثبت رویہ اختیار کریں گے۔تعلیمی اور سماجی حلقوں نے بھی اس پیش رفت کو مسلم خواتین امیدواروں کے لیے اطمینان بخش قرار دیا ہے اور آئیٹا مہاراشٹر کی بروقت نمائندگی، خصوصاً ایشو ایڈریسنگ کمیٹی مہاراشٹر کے ریاستی رابطہ کار شیخ عبداللہ، ریاستی صدر شیخ عتیق احمد کی کوششوں کو سراہا ہے۔واضح رہے کہ MAHA TET 2026 کا امتحان 28 جون 2026ء کو منعقد ہوگا اور ریاست بھر سے ہزاروں امیدوار اس میں شرکت کریں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے