कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سماجی خدمتگار ساجد خان محمد خان کی عوامی خدمات کا ویڈیو وائرل ، صفائی مہم میں خود پیش پیش

ملکاپور:19/ جون (محمد احسان سر ) شہر ملکاپور میں سماجی خدمتگار ساجد خان محمد خان، بارہ داری کی عوامی خدمات ایک بار پھر موضوعِ گفتگو بن گئی ہے. حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں ساجد خان محمد خان خود نالیوں سے نکالا گیا کچرا اٹھاتے ہوئے اور صفاںٔی کے کام میں حصہ لیتے نظر آرہے ہے. ویڈیو منظرعام پر انے کے بعد شہری حلقوں میں اس اقدام کو عوامی خدمت اور ذمہ داری کی ایک بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے، تو وہیں بعض افراد اس پر منفی تبصرے کرتے ہوںٔے اسے موضوع گفتگو بناںٔے ہوںٔے ہیں؟ لیکن ساجد خان محمد خان نے یہ ثابت کردیا کہ اگر متعلقہ محکمہ صفاںٔی ستھرائی کے فرائض انجام دینے میں لاپرواہی یا غفلت برتے تو وہ اپنے وارڈ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنے دیں گے انھوں نے عوامی مساںٔل کو ترجیح دیتے ہوںٔے خود میدان میں اتر کر نالیوں کا کچرہ اٹھانے کا کام انجام دیا تاکہ وارڈ مکینوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو!!
واضح رہے کہ ساجد خان محمد خان کی اہلیہ شبانہ پروین اپنے علاقہ باداری کی منتخب نگر سیوک ( کونسلر ) اور باندھ کام سبھاپتی ہے، تاہم ساجد خان خود بھی عوامی مسائل کے حل اور سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہے. وائرل ویڈیو میں انہیں صفائی کے عمل میں عملی طور پر شریک دیکھا گیا، جسے شہریوں نے سراہتے ہوئے ایک مثبت پیغام قرار دیا ہے. اس سے قبل بھی ساجد خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جن میں وہ محلے کی صفائی، عوامی سہولیات کی نگرانی اور دیگر فلاحی و سماجی سرگرمیوں میں مصروف دکھائی دیے تھے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ساجد خان محمد خان نہ صرف عوامی نمائندوں کے فرائض کی ادائیگی میں معاونت کرتے ہے بلکہ خود میدان میں اتر کر مسائل کے حل کی کوشش بھی کرتے ہے. نگر سیوک کے فرائض و ذمہ داریوں میں علاقے کی صفائی ستھرائی، بنیادی سہولیات کی فراہمی، نکاسیٔ آب کے نظام کی بہتری، سڑکوں کی مرمت، عوامی شکایات و دیگر کا ازالہ اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی شامل ہے۔ شہریوں کے مطابق ساجد خان کی سرگرمیاں ان ذمہ داریوں کی عملی عکاسی کرتی ہے اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دیتی ہے. ساجد خان کے ویڈیو نے ایک بار پھر اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ عوامی خدمت صرف انتظامی احکامات تک محدود نہیں بلکہ عملی طور پر عوام کے درمیان رہ کر ان کے کام ، مساںٔل کے حل کی کوشش بھی خدمت خلق کا اہم حصّہ ہے. شہر کے مختلف سماجی و عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے دیگر عوامی نمائندوں اور سماجی کارکنوں کو بھی تحریک ملے گی اور شہری مسائل کے حل میں عوامی شرکت کو مزید فروغ حاصل ہوگا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے