कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سولاپوراردو گھر میں ’ یادِ بشیر بدر‘کے تحت ’’نظم وغزل خوانی‘‘ کی ادبی و تعزیتی نشست کا انعقاد

سولاپور :14؍جون(اقبال باغبان ) : میرٹھ فسادمیں بشیربدرکی تمام کتابیں نذرآتش کی گئیں۔بشیر بدر کے وشال بھاردواج کو ان میں سے 4500 اشعار ازبر تھے۔ جہاں فرقہ پرستوں نے شر و نفاق کا مظاہرہ کیا وہیں وشال بھاردواج نے قومی یکجہتی اور انسان دوستی کی مثال قائم کی۔ سولاپورکے مراٹھی کے شاعر ہیم کرن پتکی نے سولاپوراردو گھر میں منعقد محفل ِ یادِ بشیر بدرمیں اپنی صدرارتی تقریر میں کیا۔ انہوں نے بشیر بدر کی ادبی شخصیت اور فکری جہات پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ ان کا کلام زندگی کی سچائیوں، محبت کے لطیف جذبات اور سماجی شعور کا آئینہ دار ہے۔ ان کا ادبی سرمایہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔سولاپور اردو گھرکے زیرِ اہتمام بروز سنیچر، 13 جون 2026 کو شام پانچ بجے دورِ حاضرکےعظیم و عہد ساز شاعربشیر بدر کی یاد میں یادِ بشیر بدر کے تحت ان کی "نظم وغزل خوانی” کی شاندارادبی و تعزیتی نشست منعقد کی گئی۔ رکنِ اردو گھر عبدالمجید شیخ نے تلاوت کلام ِ پاک سے اس تقریب کی ابتداءکی۔ بعدازاں رکن اردو گھرپروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوپدار نے سولاپور اردو گھر کا مختصر و جامع تعارف پیش کرتے ہوئے ادارے کی ادبی، تعلیمی اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 28 اور 29 جون کو بشیر بدر کی یاد میں دو روزہ بین الاقوامی آن لائن سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس سیمینار کے لیےملک وبیرون ملک سے اب تک 91 مقالے اندارج ہوئے ہیں۔تقریب کا تعارف رکن اردوگھر ڈاکٹر ہارون رشیدباغبان نے پیش کیا، جبکہ صدرِ جلسہ محترم ہیم کرن پتکی کا تعارف ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار نے کیا۔ صدرِ جلسہ کی گلپوشی کارگزارناظم اردو گھرو ناظمِ کتب ساحرنداف کے دست مبارک سے کی گئی۔ مہمانِ خصوصی حاجی کے۔بی۔ نداف کی گلپوشی رکن اردو گھر ڈاکٹر آصف اقبال نے کی۔محفلِ غزل خوانی میں سولاپور اردو گھر کی غیر اردو دان کے لیے لی جانے والی اردو کلاس کے طلبہ اور دیگر حاضرین نے عظیم شاعر بشیر بدر کے منتخب کلام کو نہایت دل نشیں انداز میں پیش کیا۔ ہیمنت کلکرنی، دھننجے گوڑبولے، ریشماں جمعدار ، ڈاکٹر آصف اقبال، عبدالمجید شیخ اور رکن اردو گھر محمد ایاز نے بشیر بدر کے منتخب اشعار سنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کی۔ اس طرح بشیر بدر کی فکروفن کی خوشبو سے معطر یہ محفل دیر تک حاضرین کے دل و دماغ کو معطر کرتی رہی۔ اس با وقار تقریب میں راجا راجیش چندر، راجا باغبان، متین ولسنگکر، کریم شیخ، اسحاق باٹگھر، بشیر باغبان، سہیل شیخ، اختر شیخ اور عاشقان بشیر بدرنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر سمیہ باغباننے انجام دےاور رسمِ شکریہ ڈاکٹر محمد شفیع چوپدار نے ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے