कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اورنگ آباد میں آئی وائی ایف اسکول کا کامیاب انعقاد

اورنگ آباد :13؍جون (راست) اسلامک یوتھ فیڈریشن طلباء و نوجوانوں کی ملک گیر تنظیم ہے جو بالخصوص طلباءو نوجوانوں میں تعمیر اخلاق ،دینی و تعلیمی اقدار کو پروان چڑھانے کے لیے پچھلے کئی عرصے سے کوشاں ہے۔ اسی مناسبت سے 2026 کے دسویں جماعت کے کامیاب طلباء کی چھٹیوں کو موثر بنانے کی غرض سے شہر اورنگ کے مشہور ادارہ بیت الیتیم میں 8 تا 10 جون کو "IYF اسکول” کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ریاست کے مختلف علاقوں سے 40 سے 45 طلباءنے شرکت کی۔ طلباء کی دینی تربیت کے ساتھ کیریئر گائڈنس،پرسنالٹی ڈیولپمنٹ، ٹائم مینجمنٹ جیسے طلباء کے لیے اہم اور ضروری موضوعات پر رہنمائی کی گئی۔ اور طلباء کو نشہ، موبائل، بے حیائی، اور فحاشی کے نقصانات سے آگاہ کیا گیا۔ مزید دسویں جماعت میں اچھےنمبرات سے کامیاب ہونے والے طلباء کو حوصلہ افزائی کی خاطر ضیا سر اور خالد صاحب کے ہاتھوں ٹرافی اور انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر آئی وائی ایف اسکول میں، انجنیئر شکیل،ناصر جوہری، انجنیئر ریحان، مستفیض احسن، معتصم سعد اور انعام الرحمٰن فلاحی نے خطاب کیا۔ اسی کے ساتھ دعا پر آئی وائی ایف اسکول کا بحسن وخوبی اختتام ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے