कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پارپیٹھ میں مفت آیوشمان کارڈ رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد

ملکاپور: 9 /جون ( محمد احسان سر ) مرکزی حکومت کی آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت مستحق شہریوں کو صحت کی حفاظتی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے منگل 9 جون 2026 کو مفت آیوشمان کارڈ رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا. یہ کیمپ فقیرپورہ میں واقع معصومیہ اردو ہائی پرائمری اسکول، فقیرپورہ مسجد کے قریب منعقد ہوا. کیمپ کا اہتمام حاجی رشید خان جمعدار اور جمیل خان جمعدار کی رہنمائی میں کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کرتے ہوئے آیوشمان کارڈ کے حصول کے لیے اپنا اندراج کروایا. کیمپ کا وقت صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کیا گیا تھا. منتظمین نے بتایا کہ آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت مستحق فائدہ اٹھانے والوں کو فہرست میں شامل اسپتالوں میں ہر سال 5 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کی جاتی ہے. رجسٹریشن کے لیے آدھار کارڈ، آدھار سے منسلک موبائل نمبر، راشن کارڈ اور خاندان کے تمام افراد کی معلومات لازمی قرار دی گئی تھیں. منتظمین نے ان تمام مستحق شہریوں سے اپیل کی جنہوں نے ابھی تک آیوشمان کارڈ نہیں بنوایا ہے کہ وہ اس سرکاری اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے خاندان کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنائیں. مقامی شہریوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عوامی مفاد میں ایک اہم قدم قرار دیا. اس موقع پر سابق نگر پریشد صدر حاجی رشید خان جمعدار، صحافی محمد احسان سر، سماجی کارکن ایس.ایم. ساجد، عاصم خان جمعدار اور دیگر معزز افراد موجود تھے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے