कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور کے طالب علم مشاہد آصف خان جمعدار کی نمایاں کامیابی، تعلیمی اعزاز سے نوازا گیا

ملکاپور: 8 /جون: ( محمد احسان سر ) ملکاپور کے ہونہار طالب علم مشاہد آصف خان جمعدار نے دسویں جماعت کے امتحان میں 81 فیصد نمایاں نمبرات حاصل کرکے نہ صرف اپنے والدین اور تعلیمی ادارے بلکہ پورے شہر کا نام روشن کیا ہے. ان کی اس شاندار کامیابی کے اعتراف میں شری مراٹھا سیوا سنگھ، ملکاپور کی جانب سے منعقدہ "سرو دھرمیہ گُنونت ودیارتھی سمان سوہلا 2026” میں انہیں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا. مشاہد آصف خان جمعدار اسکول آف اسکالرز ( انگلش میڈیم )، ملکاپور کے طالب علم ہے. وہ ملکاپور کی معروف سماجی، سیاسی اور تعلیمی شخصیت مرحوم سلام خان جمعدار کے پوتے ہے. تقریب کے دوران مشاہد آصف خان جمعدار کو ان کی بہترین تعلیمی کارکردگی پر توصیفی سند اور یادگاری مومنٹو پیش کیا گیا. اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات، اساتذہ، طلبہ اور سرپرستوں کی بڑی تعداد موجود تھی. اس موقع پر مشاہد کے والد آصف خان سلام خان جمعدار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان کے بیٹے کی مسلسل محنت، والدین کی بہترین تربیت اور اساتذہ کی مخلصانہ رہنمائی کا نتیجہ ہے. انہوں نے اس اعزاز پر شری مراٹھا سیوا سنگھ، ملکاپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام طلبہ کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں. مشاہد آصف خان جمعدار کی اس شاندار کامیابی پر ان کے بڑے ابو اصغر خان جمعدار، انیس خان جمعدار اور پھوپھا صابر موسیٰ خان سر سمیت اہل خانہ، عزیز و اقارب اور شہر کی مختلف سماجی و تعلیمی شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے