कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جن سیوا کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی لمیٹڈ، پربھنی شاخ کا نئے مقام پر افتتاح

پربھنی: 6؍جون (ضلع نامہ نگاراعتبار نیوز محمد سرور شریف )شہر کی معروف مالیاتی ادارہ جن سیوا کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی لمیٹڈ کی پربھنی شاخ کو نئے مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس نئے دفتر کا افتتاح بروز بدھ، 03 جون 2026 کو شام تقریباً 7:30 بجے ایک باوقار تقریب کے دوران عمل میں آیا۔یہ ادارہ اب نٹراج رنگ مندر کے قریب، لکی کمپلیکس کے گراؤنڈ فلور پر واقع دکان نمبر 1 اور 2 میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔واضح رہے کہ یہ سوسائٹی بالخصوص غریب اور مستحق افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے بلاسود قرضے مہیا کرتی ہے، جس کے ذریعے ہزاروں افراد مستفید ہو کر اپنے کاروبار کا آغاز کر چکے ہیں اور خود کفیل بنے ہیں۔افتتاحی تقریب میں شہر کی معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں افضال پاڈیلا سیٹھ، سابقہ کارپوریٹر خمیسہ غلام محمد مٹھو صاحب، سید سلیم سیٹھ، محمد موسیٰ ناگانی، عزیز بھائی جان، معروف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز سکندر کوٹھاری، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا رفیع الدین اشرفی، عبدال حبیب داتار اور سوسائٹی کے منیجر شیخ زبیر عبدالغفار سمیت دیگر معزز شہری اور عملہ شامل تھے۔اس موقع پر تمام مہمانوں نے نئے دفتر کے افتتاح پر مبارکباد پیش کی اور ادارے کی سماجی و معاشی خدمات کو سراہتے ہوئے اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے