कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملت میرج بیورو کے زیرِ اہتمام والدین کا تعارفی کیمپ کا کامیاب انعقاد

150 رشتوں کی رجسٹریشن، 14 جوڑوں کے لیے مثبت پیش رفت

ملکاپور: 2/ جون ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاعات کے مطابق اکولہ ، اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکے اور لڑکیوں کے مناسب رشتوں کی تلاش میں والدین کو درپیش مشکلات کے حل اور رشتہ کروانے کے نام پر ہونے والے مالی استحصال کی روک تھام کے مقصد سے ملت میرج بیورو کی جانب سے اکولہ میں دوسری مرتبہ "والدین کا تعارفی کیمپ” کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا. 30 مئی 2026 بروز سنیچر صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جشن پلس، بائی پاس اکولہ میں منعقدہ اس کیمپ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکوں اور لڑکیوں کے 150 رشتوں کی رجسٹریشن والدین نے کرائی. کیمپ کے دوران والدین نے ایک دوسرے سے بالمشافہ ملاقاتیں کیں اور باہمی تعارف حاصل کیا. رشتوں کو آگے بڑھانے کے لیے متعدد لڑکیوں کے والدین نے لڑکوں کے والدین کو اپنے گھروں پر مدعو بھی کیا. اس موقع پر 14 رشتوں کے سلسلے میں لڑکے اور لڑکی کے والدین کے درمیان مثبت ملاقاتیں اور گفتگو ہوئی. سینکڑوں والدین نے اس تعارفی کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے اپنی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا. ایک ہی مقام پر موزوں رشتوں کے متعدد متبادل، خواہش مند والدین سے براہِ راست ملاقات، بیورو کی جانب سے ناشتے اور طعام کا عمدہ انتظام اور رہنمائی پر مبنی نشستوں نے شرکاء کو بے حد متاثر کیا. خصوصی طور پر عبدالرحیم عرب نے خاندانوں کے ذمہ دار افراد کی رہنمائی کرتے ہوئے ازدواجی زندگی، باہمی تعلقات اور خاندانی رشتوں کے حوالے سے مفید مشاورت فراہم کی. انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئندہ دلہا اور دلہن اپنی عملی زندگی کو محبت، سکون اور خوشی کے ساتھ گزار سکیں. والدین نے اس کاوش کو سراہتے ہوئے ملت میرج بیورو کے اس اقدام کو وقت کی اہم سماجی ضرورت قرار دیا. ملت میرج بیورو کے ڈائریکٹر جناب عبدالرحیم عرب اور ان کی اہلیہ نے اس منفرد سماجی خدمت کا آغاز کیا ہے. بیورو کا بنیادی مقصد رشتوں کے عمل کو آسان بنانا اور نوجوان لڑکے لڑکیوں کو ازدواجی زندگی، باہمی تعلقات اور خاندانی ذمہ داریوں کے لیے ذہنی طور پر تیار کرنا ہے. اس پروگرام کو پورے ودربھ کے پانچ اضلاع کے علاوہ ممبئی، ناگپور اور پربھنی سے بھی شاندار پذیرائی حاصل ہوئی.اس کامیاب پروگرام کی انجام دہی میں ملت ایجوکیشنل کیمپس کے سیکریٹری سرفراز نواز خان، پرنسپل مبین الرحمٰن، سپروائزر اشتیاق حسین، مظہر سر، نعمت سر، شکیل سر، ایڈوکیٹ ربیع احمد خان، انیق سر، صوفی خان صاحب، ارفع مشاقت میڈم، نورجہاں میڈم اور ماڈرن اسکول کے صدر برہان عرب، ڈائریکٹر ڈاکٹر کنیز عائشہ، پرنسپل عظمت سر، افتخار سر، ادریس صاحب، افسر صاحب، ڈاکٹر شعیب ، قاضی اعجاز، عمران عرب، سبحان عرب، شمیم بانو اور راشدہ بیگم سمیت پوری ٹیم نے بھرپور تعاون کیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے