कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سولاپور یونیورسٹی میں فاروق سید کی ادبی خدمات پر خصوصی تحقیق اور پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی ہے : ڈاکٹر آصف اقبال

ادب اطفال میں فاروق سید کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا: بشیر پرواز
بزم غالب لائبریری کے زیر اہتمام منعقدہ تعزیتی اجلاس میں معززین کا خراج تحسین

سولاپور:24؍مئی(اِقبال باغبان) : سولاپور سے تعلق رکھنے والے اردو کی معروف ادبی شخصیت اور ماہانہ رسالہ گل بوٹے کے ایڈیٹر فاروق سید کا حال ہی میں ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ سولاپور میں بزم غالب لائبریری کے زیر اہتمام ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔تعزیتی اجلاس کی صدارت بزم غالب لائبریری کے صدر بشیر پرواز نے کی۔ اس وقت سیکرٹری ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، فاروق سید کے بھانجے ڈاکٹر آصف اقبال اور سی اے مولانا شیخ سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ محفل کا آغاز محبوب کمٹھے نے تلاوت قرآن سے کیا ۔ اس کے بعد سیکرٹری ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے تعارفی کلمات ادا کئے۔ایک عاجز گھرانے میں پیدا ہوئے، فاروق سید نےبڑی شہرت حاصل کی اور مہاراشٹر میں اردو ادب کے دائرے میں اپنی منفرد اور ممتاز شناخت بنائی ۔ اس کے بعد انہوں نے بچوں کے لیے گل بوٹے نامی ماہانہ رسالہ شروع کیا۔ اس اشاعت کے ذریعےبچوں کو اعلیٰ معیار کا مواد اور افزودہ معلومات فراہم کرنے کی کامیاب کوشش کی۔ ان کے استاد شہاب الدین چیتاپورے، ایڈوکیٹ عبدالراشد ارشد، محبوب کمٹھے، ڈاکٹر سراج مومن، وجاہت عبدالستار، محمود نواز، اور اقبال سید نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سولاپور فاروق سید کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ مزید برآں، میر افضل میر اور حبیب ناگپوری نے ان کی زندگی اور میراث کو شاعرانہ خراج تحسین پیش کیا۔اس کے بعد، ڈاکٹر آصف اقبال نے اپنے ماموں کی یاد تازہ کرتے ہوئےکہا کہ سولاپور یونیورسٹی میں مرحوم فاروق سید ک ادبی خدمات پر ڈاکٹر غوث احمد شیخ کی پہل سے خصوصی تحقیقی کام ہوا ہے اس تحقیقی کام پر سولاپور یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی تفویض کی ہے۔ فاروق سید کا یہ اعزاز سولاپور کی ادبی تاریخ کا روشن باب ہے.تقریب کے صدر بشیر پرواز نے کہا کہ سولاپور اردو ادب میں فاروق سید کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ نظامت کے فرائض ناصر الدین الندکر ادا کیے۔ پروگرام کا اختتام مرحوم کی روح کو خراج عقیدت پیش کر کےکیا گیا۔ اس موقع پر لائبریری کے تمام عہدیداران کے علاوہ اردوادب کے شائقین، متعلقین اور محبان فاروق سید کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے