कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع نگران وزیر سنجے راٹھوڑ کی شاہ رخ خان کے گھر تعزیتی حاضری

والد کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار

ایوت مال:24؍مئی ( بشر قریشی) ضلع یوت مال کے نگران وزیر سنجے راٹھوڑ نے معروف سماجی شخصیت شاہ رخ بھائی خان کے گھر پہنچ کر ان کے والد محترم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اہلِ خانہ کو تعزیت پیش کی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل شاہ رخ بھائی کے والد صاحب کا انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد علاقے میں غم کی فضا قائم ہے۔تعزیتی ملاقات کے دوران سنجے راٹھوڑ نے اہلِ خانہ کو صبر و حوصلہ رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ والدین کا سایہ انسان کے لیے ایک عظیم نعمت ہوتا ہے اور ان کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں وہ پوری طرح متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس موقع پر شاہ رخ بھائی خان نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں لوگوں کی ہمدردی اور محبت خاندان کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہو رہی ہے۔تعزیتی ملاقات کے دوران حسین خان، ڈاکٹر اثر راویش، الطاف بھائی، افتخار قریشی، ضرار قریشی سمیت علاقے کی کئی معزز شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تمام حاضرین نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔علاقے کے عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھی مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف افراد مسلسل شاہ رخ بھائی خان کے گھر پہنچ کر تعزیت پیش کر رہے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے