कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین ہائی اسکول پربھنی میں پُروقار تہنیتی نشست کا انعقاد

پربھنی :23؍مئی (ضلع نامہ نگاراعتبار نیوزمحمد سرور شریف )دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی کے زیرِ انصرام چلنے والے ادارہ مؤید المسلمین ہائی اسکول پربھنی میں بروز جمعہ، 22 مئی کو اساتذۂ کرام اور عملہ کی جانب سے ایک شاندار اور پُروقار تہنیتی نشست منعقد کی گئی۔ اس تقریب کی صدارت جناب محمد موسیٰ یوسف ناگانی صاحب( چیئرمین اسکول کمیٹی) نے فرمائی۔اس موقع پر مؤید المسلمین ہائی اسکول پربھنی کے نو منتخب صدر مدرس جناب محمد عبدالباسط صاحب کی گل پوشی کرتے ہوئے انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ اسی تقریب میں مؤید المسلمین پرائمری اسکول کے نئے صدر مدرس جناب محمد خالد عبدالحفیظ صاحب اور حاجی محمد پاڈلا پرائمری اسکول کے نئے صدر مدرس جناب محمد اشتیاق صاحب کی بھی گل پوشی کی گئی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خمیسہ غلام محمد مٹھو صاحب (سیکریٹری دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی) خمیسہ محمد جنید صاحب(رکن دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی)اور جناب محمد جاوید صاحب( پرنسپال حاجی محمد پاڈیلا جونئیر کالج آف سائنس) شریک رہے۔ معزز مہمانانِ کرام کی بھی گل پوشی کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ اس موقع پر جناب محمد عبدالباسط صاحب کی اہلیہ محترمہ کی بھی گل پوشی کی گئی۔اس تقریب میں اسکول کے تمام اساتذہ اور عملہ بڑی تعداد میں موجود تھا۔ پروگرام کے دوران جناب محمد عبدالباسط صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ادارہ کی تعلیمی ترقی، نظم و ضبط اور طلبہ کی بہترین تربیت کے عزم کا اعادہ کیا۔ خمیسہ محمد جنید صاحب نے بھی اپنے خطاب میں ادارہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے تمام صدرمدرسین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسی طرح خمیسہ غلام محمد مٹھو صاحب نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں باہمی تعاون، اخلاص اور خدمت کے جذبہ کو فروغ دینے پر زور دیا۔آخر میں صدرِ جلسہ جناب محمد موسیٰ یوسف ناگانی صاحب نے اپنی صدارتی خطاب میں ادارہ کی شاندار تعلیمی روایات پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام ذمہ داران صدر مدرسین اساتذہ اور عملہ کو مبارکباد پیش کی اور اس تقریب کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کی دعا اور نیک تمناؤں کے ساتھ اس یادگار تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے