कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اصلاحِ معاشرہ اینڈچیریٹیبل سوسائٹی پربھنی کی جانب سے پربھنی میں 6؍ جون کو ریاستی سطح پر آسان رشتوں کا کیمپ

پربھنی :22؍مئی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) اصلاح معاشرہ اینڈ چیریٹیبل سوسائٹی پربھنی کی جانب سے گزشتہ کئ برسوں سے منظم پیمانے پر آسان رشتوں کے کیمپ منعقد کۓ جاتے ہیں ـ جو کہ یہ اب تک کا آٹھواں کیمپ ہے ـ بتاریخ چھ 06 / جون 2026 بروز سنیچر صبح 10 تا 05 بجے بمقام مدرسہ حمیرہ عائشہ غالب نگر نزد شاداب فنکشن ہال درگاہ روڈ پربھنی ‘ منعقد ہونے جارہا ہے اس رشتوں کے کیمپ میں نوجوان لڑکے لڑکیاں اعلیٰ تعلیمی یافتہ ڈاکٹرس ‘ انجینئرس’ وکلا ‘ ٹیچرس’ دسویں تا پوسٹ گریجویٹ کے علاوہ طلاق شدہ ‘ بیوگان اور خلع شدہ کے لیۓ رشتے دستیاب ہونگے – اس کیمپ میں رشتوں کے لیۓ رجسٹریشن کروانا لازمی ہے آسان رشتوں کے خواہشمند حضرات اپنے معلومات بائیوڈاٹا اور تصاویر بتاریخ ایک 01 مئ 2026 بروز جمعہ تک نیچے دیئے گۓ گروپ کے ذمہ داران تک پہونچانا لازمی ہے طلاق شدہ خلع شدہ اور بیواگان کے لیۓ شیخ آمینہ تبسّم اور سید شفیق الرحمٰن شِفا موباٸل نمبر 9028598945 ، 9518734540 ڈی ایڈ بی ایڈ کے لیۓ ایڈووکیٹ ناہید انجم ، ساجد احمد خان ، موبائل موبائل نمبر 9561330688 ، 9766107782 میڈیکل انجینٸرس گروپ کے لیۓ محمّد تاج ہاشمی اور ریشمہ انصاری موبائل نمبر 9975643966 ، 7219381854 دسویں تا پوسٹ گریجویٹ کے لیۓ مختار انصاری اور ریحانہ خلیل موبائل نمبر 8623814841 ، 7385344143 ان موبائل نمبرس کے علاوہ اصلاح معاشرہ سوساٸٹی کے دفتر معصوم کالونی درگاہ روڈ گلی نمبر 01 پربھنی سے بھی ربط قائم کرسکتے ہیں اس مہاراشٹرسطح پر مذکورہ آسان رشتوں کے کیمپ میں زیادہ سے زیادہ خواہش مند حضرات اپنے رجسٹرشن کرتے ہوۓ اس کیمپ میں شرکت کرنے کی اپیل اصلاح معاشرہ سوسائٹی کے صدر شیخ ظفرسر ، عبدالرزاق سر ، محمّد ضیاالدین ، ڈاکٹر درخشاں عرفانہ میڈم ، یونس انصاری سر ، محمّد منیر سر اور نجیب فاروقی نے کی ہے اس طرح کی معلومات شفیق الرحمن شفاء سر نے دی

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے