कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ٹرمپ کے دورہ بیجنگ کے بعد اب پوٹن چین روانہ ہوں گے

ماسکو۔بیجنگ:16؍مئی:کریملن نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر آئندہ منگل اور بدھ کو چین کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کا غیر فیصلہ کن دورہ مکمل کرنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔چینی وزارت خارجہ نے بھی اس دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوٹن اور شی جن پنگ دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔دونوں رہنماں کے درمیان ایک مشترکہ اعلامیہ اور متعدد دوطرفہ معاہدوں پر دستخطوں کی بھی توقع ہے، جبکہ چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات بھی پروگرام کا حصہ ہے۔ پوٹن کا یہ دورہ روس اور چین کے درمیان دوستانہ تعاون کے معاہدے کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعے کو دو روزہ دورہ مکمل کرکے واپس واشنگٹن پہنچ گئے تھے۔ اس سربراہی ملاقات کا مقصد امریکہ اور چین کے درمیان کشیدہ تعلقات میں بہتری لانا تھا، تاہم دونوں ممالک تائیوان سمیت اہم معاملات پر اختلافات کے خاتمے میں ناکام رہے۔پوٹن گزشتہ برس بھی بیجنگ گئے تھے، جہاں دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر فوجی پریڈ منعقد کی گئی تھی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے