कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سوشل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج آف سائنس، سولاپور کا بارہویں کا نتیجہ شاندار

سولاپور :8؍مئی (سلطان اختر ) شولاپور سوشل اسوسی ایشن اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج آف سائنس، سولاپور کا بارہویں جماعت کا امتحان کا نتیجہ انتہائی اطمینان بخش رہا۔ امسال کل 296 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے تھے ان میں سے 292 طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ کالج کا مجموعی نتیجہ 98 فیصد رہا۔ 13 طلبہ نے امتیای درجہ(Distinction) حاصل کیا، جبکہ 90 طلبہ نے فرسٹ ڈویژن اور 156 طلبہ نے سیکنڈ ڈویژن میں کامیابی حاصل کی۔ہونہار طالبہ سمیر بیجاپور (87%) نے اول مقام حاصل کیا۔امیر النساء اخلاق احمد چتاپور (85%) اور ادیبہ آصف پٹھان (83%) نے بالترتیب دوم وچسوم مقام حاصل کیا ہے۔اس شاندار کامیابی کے پیچھے جونیئر کالج انچارج کلیم پاشا کرجگی، سمیع گدوال، نیلوفر وڈوان، وڈو میڈم، یاسمین پیرم پلی، راج احمد شوگر اور تمام اساتذہ کی انتھک محنت شامل ہے۔طلبہ کی اس شاندار کامیابی پر پرنسپل رسول چودھری, مینجمنٹ کمیٹی , جملہ اسٹاف نے مبارکباد پیش کی ہے اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے