कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ترک صدر کے جرات مندانہ بیانات پر انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں :حماس

غزہ:18؍اپریل: اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے بیانات کو سراہتے ہوئے کہا ہے انہوں نے فلسطینی عوام کے دفاع اور ان کی سرزمین اور آزادی کے لیے ان کی جائز جدوجہد کو جاری رکھنے کے لیے جرات مندانہ موقف اختیار کیا۔ انہوں نے غزہ جنگ کی حوالے سے جو موقف اختیار کیا ہے حماس اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔حماس نے اپنے مزاحمتی منصوبے کی جرت مندانہ حمایت کے لیے ترک صدر کی تعریف کی۔خیال رہے کہ ترک صدر نے کہا تھا کہ حماس دہشت گرد نہیں بلکہ ایک حریت پسند تنظیم ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے حقوق کی پرزور حمایت اور فلسطینی تحریک آزادی کی ببانگ دہل حمایت کی تھی۔اس پرحماس نے نے زور دے کر کہا کہ صدر ایردوآن کے یہ جرت مندانہ بیانات اور باوقار موقف برادر ترک عوام کے تاریخی اور مستند مقام کی عکاسی کرتے ہیں اور ہمارے عوام انہیں اپنی جدوجہد میں محفوظ رکھیں گے، غزہ کی پٹی میں ہمارے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور حق کی حمایت میں ایک جرات مندانہ آواز ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے زور دے کر کہا تھا کہ وہ فلسطین کی جدوجہد کا دفاع کرتے رہیں گے اور "مظلوم عوام کی آواز” بنیں گے۔ایردوآن نے بدھ کو اپنی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے پارلیمانی بلاک کے اجلاس کے دوران ایک تقریر میں کہا کہ میں فلسطینی جدوجہد کا دفاع کرتا رہوں گا اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنوں گا۔

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اس ہفتے کے آخر میں ترکی کا دورہ کریں گے: ایردوآن
استنبول:18؍اپریل: ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بدھ کو کہا کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں ترکی میں فلسطینی گروپ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی میزبانی کریں گے۔اسرائیل کے سخت ناقد ایردوآن نے قانون سازوں کو بتایا، "فلسطینی تحریک کے رہنما اس ہفتے میرے میزبان ہوں گے۔”نجی ٹیلی ویژن چینل این ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ دونوں افراد ہفتے کے روز استنبول کے ڈولمہ باغچہ محل میں ملاقات کریں گے۔ان کی آخری ملاقات جولائی 2023 میں ہوئی تھی جب ایردوآن نے انقرہ کے صدارتی محل میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ہمراہ ہنیہ کی میزبانی کی تھی۔غزہ میں سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس گروپ کے حملے سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے ایردوآن اسرائیل کے سخت ترین ناقدین میں سے ایک رہے ہیں۔ترک رہنما کے قطر میں مقیم ہنیہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ایردوآن نے گذشتہ ہفتے غزہ میں اسرائیلی حملے میں ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتے پوتیوں کی ہلاکت پر ان سے تعزیت کی۔ایردوآن نے اسرائیل کو "دہشت گرد ریاست” قرار دیا ہے اور اس پر غزہ میں "نسل کشی” کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے حماس کو اپنی سرزمین کے لیے لڑنے والے "مجاہدین” قرار دیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے